ریاستی کانگریس کا الزام، BJP کی قیادت والی سرکارجموں۔کشمیرمیں قابو کرنے میں ناکام ہوئی

State Congress on Rajouri Attack: ۔ جموں میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پارٹی کے پردیش صدر وقار رسول وانی نے ڈھانگری راجوری میں دہشت گردوں کی طرف سے معصوم شہریوں کی ہلاکت کی سخت مذمت کی ہے۔

State Congress on Rajouri Attack: ۔ جموں میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پارٹی کے پردیش صدر وقار رسول وانی نے ڈھانگری راجوری میں دہشت گردوں کی طرف سے معصوم شہریوں کی ہلاکت کی سخت مذمت کی ہے۔

State Congress on Rajouri Attack: ۔ جموں میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پارٹی کے پردیش صدر وقار رسول وانی نے ڈھانگری راجوری میں دہشت گردوں کی طرف سے معصوم شہریوں کی ہلاکت کی سخت مذمت کی ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Jammu and Kashmir, India
  • Share this:
    رمیش امباردار:
    جموں و کشمیر پردیش کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی کی قیادت والی سرکار جموں و کشمیرمیں دہشت گردی کو قابو کرنے میں ناکام ہوئی ہے۔ جموں میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پارٹی کے پردیش صدر وقار رسول وانی نے ڈھانگری راجوری میں دہشت گردوں کی طرف سے معصوم شہریوں کی ہلاکت کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سرکار کے جمون و کشمیر میں حالات معمول پر آنے کے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زمینی سطح پر جموں و کشمیر میں سرکار کچھ بہتر کرنے میں ناکام ہوئی ہے اور یہ سرکار نارملسی کے بڑے بڑے دعوے کرکے ملکی عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دفعہ تین سو ستھر کے خاتمے کے بعد جموں و کشمیر کے حالات مزید ابتر ہوئے ہیں اور سرکار کے یہ دعوے سراب ثابت ہوئے ہیں کہ دفعہ تین سو ستھر کے ہٹائے جانے کے بعد حالات ٹھیک ہوئے ہیں۔ وقار رسول نے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ملک جموں و کشمیر میں شورش پیداکرنےکی اپنی سازشوں سے باز نہیں آرہا ہے اور پاکستان یہاں کے بھائی چارے کوزک پہنچانے کی کوشش کررہا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی طرف سے بھارت کے خلاف جارحیت کی پالیسی اپنانے پر پاکستان کوتنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پاکستان کو یہ بات سمجھنی چاہئیے کہ اسکی یہ ناپاک سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہونگی۔

    اسرائیلی سفارت خانے کے رہائشی کمپلیکس میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل نے خود کو ماری گولی


    راجوری: دہشت گردانہ حملے کی فاروق عبداللہ نے کی مذمت، محبوبہ نے BJPکے دعوؤں پر اٹھائے سوال


    انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے ملک کے عوام کو جمہوری حقوق دینے میں ناکام ہونے کے بعد اب اپنی سرزمین کو بھارت مخالف سرگرمیوں کے لئے استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی ایما پر یہاں دہشت گردی پھیلانے والے دہشت گردوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مرکزی سرکار سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈھانگری کے مہلوکین کے وارثوں کو بھرپور مالی امداد دی جانی چاہئیے۔

    وقار رسول نے پاکستان اور اسکے ایجنٹوں کے خلاف جلد کاروائی کرنے کی بھی بات کہی اور کہا کہ ڈھانگری جیسا واقعہ ان دہشت گردوں نے مقامی سلیپر سیل کی مدد سے انجام دیا ہوگا لہذا دہشت گردوں کے مقامی مدد گاروں کی نشاندہی کرکے انہیں کرار واقعی سزا دی جانی چاہئے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پاکستان کی مزموم چالوں میں نہ آئیں اور آپسی بھائی چارے کو برقرار رکھکر ملک دشمن عناصر کے خلاف صف آرا ہوجائیں۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: