ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

مرکزی حکومت نے سیب کے میوے کو آپریشن گرین اسکیم زمرے میں کیا شامل

مرکزی حکومت نے پہلی بار سیب کے میوے کو آپریشن گرین اسکیم کے زُمرے میں لائی ہے۔ جموں کشمیرکو یوٹی کا درجہ دینے کے بعد مرکزی حکومت وادی کشمیر کی میوہ صنعت کو مزید فروغ دینےکے لئے اُٹھائے گئے اقدامات کی یہ ایک اچھی پہل مانی جارہی ہے۔

  • Share this:
مرکزی حکومت نے سیب کے میوے کو آپریشن گرین اسکیم زمرے میں کیا شامل
مرکزی حکومت سیب کے میوے کو آپریشن گرین اسکیم کے زمرے میں کیا شامل

پلوامہ: مرکزی حکومت نے پہلی بار سیب کے میوے کو آپریشن گرین اسکیم کے زُمرے میں لائی ہے۔ جموں کشمیرکو یوٹی کا درجہ دینے کے بعد مرکزی حکومت وادی کشمیر کی میوہ صنعت کو مزید فروغ دینےکے لئے اُٹھائے گئے اقدامات کی یہ ایک اچھی پہل مانی جارہی ہے۔ ملک میں ٹماٹر اور کُچھ سبزیوں کو حکومت گرین آپریشن کے زُمرے میں لائی تھی۔ اب مرکزی حکومت کی بڑی پہل کے تحت اب سیب کے میوے کو بھی اس کے دائرے میں لائی ہے۔ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر پلاننگ اینڈ مارکٹنگ امام دین نے نیوز 18 اُدور کو بتایا کہ سیب کو رواں سال مرکزی حکومت آپریشن گرین اسکیم میں لائی ہے۔ سیب کو اسکیم میں لانے سے میوہ کاشتکاروں اور تاجروں کو ٹرانسپورٹ اور کولڈ اسٹور میں تقریباً 50  فیصد رعایت حاصل ہوگی۔


ڈائریکٹر نے کہا کہ اسکیم کو کشمیر میں لاگو کرنے کے لئے زمینی سطع پر کام شروع کیا گیا ہے، جس سے وادی کشمیر کی میوہ صنعت کو کافی فروغ حاصل ہوگا۔ وادی کشمیر میں معیشت میں سیاحت کے بعد میوہ صنعت کافی کلیدی رول ہے۔ نامساعد حالات کے دوران جہاں سیاحت کا شُعبہ یہاں کافی متاثر ہوا۔ تاہم میوہ صنعت نے کافی ترقی کی ہے۔ گُزشتہ کُچھ برسوں سے سیب کی پیداوار اور پیداواری صلاحت کو بڑھانے کے لئے حکومت نے Hi density کو بھی متعارف کرایا ہے۔


وادی کشمیر کے دیگر حصوں کی طرح ہی ضلع پلوامہ میں بھی سیب کی پیداوار میں کافی اضافہ ہورہا ہے۔ حکومت نے پلوامہ میں میوہ کاشتکاروں کی سہولیات کے لیے یہاں پر کئب کولڈ اسٹور قائم کئے۔ جس سے سیب کو 6 ماہ تک کاشتکار یہاں سیب کو اسٹور کرتے ہیں۔ اب مرکزی حکومت کی جانب سے وادی کشمیر کے سیب کو آپریشن گرین کے زون میں لانے کے لیے میوہ صنعت سے جُڑے افراد کے لئے خوش آئند قدم ہے۔ جندوال پلوامہ کے میوہ کاشتکار محمد امین غنائی کا کہنا ہے کہ میوہ صنعت کو مختلف دُشواریوں کا سامنا ہے۔ تاہم حکومت نے بھی گُزشتہ کُچھ برسوں سے صنعت کو بڑھاوا دینے کے لیے کُچھ اقدمات اُٹھانے شروع کئے ہیں، جن میں hi density  اور اب آپریش گرین جیسی اسکیم میں لانے سے صنعت سے جُڑے افراد کو کُچھ راحت حاصل ہوگی۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 13, 2020 11:24 PM IST