جموں: جموں وکشمیر میں حد بندی کمیشن کے دورے سے متعلق پھر ایک بار بیان بازی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ یہ حد بندی کمیشن آئندہ ماہ جموں اور سری نگر میں عوامی وفود سے ملاقات کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق، حد بندی کمیشن کو اسمبلی اور پارلیمانی حلقوں کی اپنی تجویز کے مسودے پر 409 تجاویز یا اعتراضات موصول ہوئے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ حد بندی کمیشن جموں اور سری نگر میں 4 اور 5 اپریل کو عوامی اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کمیشن نے 21 مارچ تک لوگوں سے تجاویز اور اعتراضات طلب کئے تھے۔
کمیشن نے اپنے تازہ نوٹیفکیشن میں کہا کہ تمام اعتراضات اور تجاویز زیر غور ہیں۔ "کمیشن نے جموں و کشمیر یو ٹی میں عوامی اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ایک جانب جہاں کمیشن نے اپنے جموں کشمیر دورے کا شڈول جاری کیا ہے وہیں حد بندی کمیشن کی رپورٹ کو لیکر جہاں کہی علاقوں میں پھر ایک بار احتجاج اور پریس کانفرنسوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔سالانہ امرناتھ یاترا 2022 کا آغاز 30 جون سے، زائرین 11 اپریل سے کرسکتے ہیں آن لائن رجسٹریشنوہیں دوسری جانب پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے پھر ایک بار کمیشن کو نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع کیا ہے جموں کے مختلف علاقوں کے دورے پر آئی محبوبہ مفتی نے کمیشن کو نشانہ بناتے ہوئے اسے بی جے پی کمیشن قرار دیا ۔محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ بی جے پی حد بندی کمیشن کا سہارا لیکر اپنا ووٹ بینک محفوظ بنا رہی ہے .محبوبہ مفتی کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس کمیشن کو پہلے ہی مسترد کرچکے ہیں اور بی جے پی حد بندی کمیشن کی آڈ میں فرقہ وارانہ سیاست کو پروان چڈھا رہی ہے اور علاقائی لڈائیاں کروارہی ہیں۔
اب جب کہ حد بندی کمیشن 4 اور 5 اپریل کو جموں کا دورے کرے گا اس بات کا قوی امکان ہے کہ حد بندی کمیشن کی تجاویز کو لیکر پھر ایک بار احتجاج اور بیان بازی کا سلسلہ پھر شروع ہوگا واضح رہے یہ کمیشن 4 اپریل کو جموں میں عوامی وفود سے ملے گا اور 5 اپریل کو سرینگر میں عوامی وفود سے ملاقات کرے گا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔