உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں میں ضلع انتظامیہ نے بی ایس ایف گراؤنڈ میں یوتھ فیسٹیول کا کیا انقعاد

      چیف سکریٹری نے نوجوان نسل کو کھیلوں اور غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دی اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لیے بڑے پلیٹ فارم بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

    چیف سکریٹری نے نوجوان نسل کو کھیلوں اور غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دی اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لیے بڑے پلیٹ فارم بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

    چیف سکریٹری نے نوجوان نسل کو کھیلوں اور غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دی اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لیے بڑے پلیٹ فارم بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

    • Share this:
    سمیر بٹ جموں جموں ضلع انتظامیہ نے آج بی ایس ایف گراؤنڈ پالورہ میں C-DYTE بارڈر یوتھ فیسٹیول-2021 کا انعقاد کیا۔اس موقع پر چیف سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا مہمان خصوصی تھے۔اس موقع پر ڈویژنل کمشنر راگھو لینگر، اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ، آئی جی بی ایس ایف ڈی کے بورا، ڈی آئی جی بی ایس ایف سدھیر کمار سنگھ، ڈپٹی کمشنر انشول گرگ کے علاوہ متعلقہ محکموں کے سینئر ضلعی افسران موجود تھے۔دریں اثنا C-DYTE ایتھلیٹک میٹ، جاب فیئر اور پلیسمنٹ ڈرائیو، سرکاری اسکیموں کے لیے آگاہی کیمپ اور بے روزگار سے خودروزگار اسکیم کے تحت 10 استفادہ کنندگان میں منظوری کے خطوط کی تقسیم بھی اس تقریب کا حصہ تھے۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ دنیا میں نوجوانوں کی سب سے زیادہ تعداد رکھنے والی قوم ہر شعبے میں عالمی رہنما بن سکتی ہے کیونکہ نوجوان اپنے اختراعی خیالات کے ساتھ تبدیلی کا محرک ثابت ہو سکتے ہیں۔ چیف سکریٹری نے نوجوان نسل کو کھیلوں اور غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دی اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لیے بڑے پلیٹ فارم بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔



    انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیرانتظامیہ نوجوانوں کے لیے بہتر مواقع پیدا کرکے ان کی توانائی کو مثبت سمت میں منتقل کرنے کے لیے پرعزم ہے، چاہے وہ کھیل ہو، پڑھائی، خود روزگار، کاروبار وغیرہ۔انہوں نے ضلع انتظامیہ جموں اور دیگر متعلقہ محکموں کی جانب سے فیسٹیول کے انعقاد کے لیے ضلع کے دیہی علاقوں کے نوجوان اور ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے روزگار فیئر کے دوران لگائے گئے محکمانہ نمائشوں کے اسٹالز کا بھی دورہ کیا۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر انشول گرگ نے چیف سیکرٹری کو بتایا کہ سنٹر فار ڈسٹرکٹ یوتھ ٹریننگ اینڈ امپاورمنٹ C-DYTE جموں انتظامیہ کی جانب سے محکمہ مشن یوتھ کے تعاون سے نوجوانوں کو تربیت فراہم کرکے انہیں بااختیار بنانے کے اقدامات میں سے ایک ہے۔

     

    ان کے دروازے پرانہوں نے کہا کہ C-DYTE کا آغاز ضلع کے نوجوانوں کو، جو جموں و کشمیر پولیس، نیم فوجی اور ہندوستانی دفاعی دستوں میں داخلہ لینے کے خواہشمند ہیں، کو ضروری جسمانی اور ذہنی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے کیا گیا تھا اور اس طرح مسلح افواج میں ان کی بھرتی میں سہولت فراہم کی گئی تھی۔ یہ کھیلوں اور تفریح، منشیات سے نجات کی مہم، لائبریریوں کی سہولت، پڑھنے کے کمرے، کیریئر کاؤنسلنگ سیشن، یوگا اور مراقبہ کی کلاسز جیسی سرگرمیوں کی بھی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ سرحدی علاقوں کے تمام نوجوانوں کا احاطہ کرنے والے C-DYTE کے 9 مراکز پائلٹ بنیادوں پر ارنیا، سچیت گڑھ، پھلین منڈل، مارہ، پرگوال، کھور، اکھنور، سموان اور کھرا بلی میں کھولے گئے ہیں جن میں 630 ٹرینی (ہر سینٹر میں 70) شامل ہیں۔ تربیت حاصل کر رہے ہیں۔اس موقع پر لوک فنکار رومالو رام اور پارٹی نے ’’گیترو‘‘ پر اپنی شاندار پرفارمنس سے سامعین کو مسحور کردیا۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: