உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ڈویژنل انتظامیہ کشمیر Covid-19اور Omicron سے نمٹنے کیلئے تیار، اسپتالوں میں آکسیجن سپلائی وبیڈوں کی صلاحیت میں اضافہ

    میگا بلاک دیوس میں شرکت کرنے سے عوامی مسائل کی نہ صرف سنوائی ہو رہی ہے بلکہ عوام اور انتظامیہ مل جل کر مسائل کا حل ڈھونڈتے ہیں۔

    میگا بلاک دیوس میں شرکت کرنے سے عوامی مسائل کی نہ صرف سنوائی ہو رہی ہے بلکہ عوام اور انتظامیہ مل جل کر مسائل کا حل ڈھونڈتے ہیں۔

    میگا بلاک دیوس میں شرکت کرنے سے عوامی مسائل کی نہ صرف سنوائی ہو رہی ہے بلکہ عوام اور انتظامیہ مل جل کر مسائل کا حل ڈھونڈتے ہیں۔

    • Share this:
    کولگام : ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے نے کہا ہے کہ انتظامیہ کووڈ ١٩ اور امیکرون  Covid-19 - Omicron  کے بڑھتے ہوئے اثرات کے چلتے نہ صرف متحرک ہوگئی ہے بلکہ اس کا مقابلہ کرنے کے لیے پچھلے سال سے بھی کافی تیار ہے اور اس بار نہ صرف اسپتالوں میں آکسیجن سپلائی اور دیگر طبی نگہداشت کو فعال بنایا گیا ہے بلکہ صحت کے شعبے میں بہتر خدمات میسر رکھی گئی ہیں تاہم انہوں نے کووڈ ایس او پیز  SOP پر عمل پیرا ہونے پر زور دیا۔

    پی کے پولے نے ان باتوں کا اظہار آح دمحال ہانجی پورہ میں میڈیا نمائندوں کے ساتھ کیا ان کے ہمراہ ڈی سی کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین اور دیگر افسران  موجود تھے ۔ ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے نے آج دمحال ہانجی پورہ کولگام میں ایک میگا بلاک دیوس میں شرکت کی جس کا مقصد پنچایتی راج نمائندوں اور عوامی مسائل کی سنوائی اور ا اس کا نپٹارا تھا۔ ان کے ہمراہ ًی سی کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین، محکمہ دیہی ترقی کے اے سی ڈی محمد عمران، و پنچایتی راج کے اسسٹنٹ کمشنر پنچایت شرجیل اجمد کے علاوہ و دیگر متعلقہ عملہ موجود تھا۔

     

    اس موقع پر ڈی ڈی سی ممبران اور عام لوگوں نے مسائل کے حوالے سے جانکاری دی ، ڈویژنل کمشنر نے ضلع میں ہورہے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور محکمہ ہارٹیکلچر کی جانب سے بنائے گئے ایک ہائی ڈینسٹی میوہ باغ کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ مسائل کا فوری حل نکال کر لوگوں کی مشکلات کو آسان بنائیں۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: