Organic farming کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے کے قریب، کولگام کے باغ مالک نے کیمیکل اور جراثیم کُش ادویات کے استعمال کے بغیر سیب کی فصل تیار کی
Organic farming کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے کے قریب، کولگام کے باغ مالک نے کیمیکل اور جراثیم کُش ادویات کے استمعال کے بغیر سیب کی فصل تیار کی
Jammu and Kashmir : محمد یوسف بٹ کا ماننا ہے کہ کمیکل اور کھادوں کے استمعال سے نہ صرف باغات تباہ ہورہے ہیں، بلکہ صحت مند فصل تیار ہونے سے رہ جاتی ہے ۔ اگرچہ اس عمل میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ تاہم بہتر فصل کی امید ہمیشہ رہتی ہے ۔
کولگام : Organic کاشتکاری کا تصور ابھی شاید ہی کسانوں کے ذہن و دماغ میں آرہا ہو ، مگر ضلع کولگام کے علاقوں میں کچھ کاشتکار اب بھی نامیاتی کاشتکاری کو فروغ دے رہے ہیں اور جراثیم کش ادویات کا استمعال کرنے سے گریز کرہے ہیں ۔ کاترسو کولگام کے محمد یوسف بٹ نے Organic farming کے ذریعہ اپنے سیب کے باغات میں فصل تیار کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔ محمد یوسف بٹ کا ماننا ہے کہ کمیکل اور کھادوں کے استمعال سے نہ صرف باغات تباہ ہورہے ہیں، بلکہ صحت مند فصل تیار ہونے سے رہ جاتی ہے ۔ اگرچہ اس عمل میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ تاہم بہتر فصل کی امید ہمیشہ رہتی ہے ۔
ادھر محمد یوسف کے پڑوسی کاشتکاروں کے مطابق یہ ایک دلیرانہ اور مثبت قدم ہے اور اس پیش رفت سے سیب اور دیگر فصلوں میں آرگینک کاشتکاری کا انقلاب پیدا ہوسکتا ہے۔ مقامی کاشتکار اور پڑوسی ایڈوکیٹ محمد اقبال کا کہنا ہے کہ ایسے کاشتکاروں کی داد دینا لازمی بات ہے، جو نئے تجربات کو لے کر اپنی فصل تیار کر رہے ہیں۔
چیف ہارٹیکلچر افسر کولگام لیاقت علی کا کہنا ہے کہ نامیاتی کاشتکاری میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ تاہم ماضی میں کاشتکار اسی کے ذریعہ اپنا کاشت کرتے تھے ، محکمہ ایسے کاشتکاروں کی پذیرائی کررہا ہے اور مدد بھی فراہم کرتا ہے۔
صحت مند فصل اور جراثیم کش ادویات سے پاک سیب اور دیگر فصلوں کی کاشتکاری میں مصروف مالکان باغات کی حوصلہ افزائی لازمی ہے اور حکومت و متعلقہ محکمہ کو اس کے لیے آگے آنے کی ضرورت ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔