جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کو لے کر کب ہوگا فیصلہ، الیکشن کمیشن نے دیا یہ جواب
الیکشن کمیشن آف انڈیا۔ فائل فوٹو ۔
جموں کشمیر میں اسمبلی انتخاب کب ہوں گے اس پر سبھی کی نظریں ٹکی ہوئی ہیں۔ 2019 میں دفعہ 370 کے ہٹنے کے بعد مرکز کے زیر انتظام ریاست جموں کشمیر الیکشن کا انتظار کررہی ہے۔
چیف الیکشن کمشنر(سی ای سی) راجیو کمار نے بدھ کو کہا ہے کہ جموں کشمیر میں اسمبلی الیکشن موسم اور سیکورٹی سے متعلق تشویش سمیت مختلف وجوہات کو دھیان میں رکھ کر کرائے جائیں گے۔ مرکز کے زیر اقتدار ریاست میں الیکشن کے ممکنہ وقت کے بارے میں یہاں میڈیا کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کمار نے کہا کہ جہاں بھی الیکشن کرائے جانے ہیں، وہاں کمیشن کا فرض ہے کہ طئے عمل کے تحت حکومت کی تشکیل کرائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں حدبندی کا عمل پورا ہوچکا ہے اور اسی طرح ووٹر لسٹ کی ازسرنو جانچ کی جارہی ہے۔ سی ای سی نے کہا کہ تنظیم نو اور نئی حلقہ بندیوں میں ریٹرننگ افسران اور ایڈیشنل الیکٹورل رجسٹریشن افسران کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ کمار نے کہا کہ عمل ختم ہونے کے بعد انتخابات کرائے جائیں اور موسم، سیکورٹی خدشات اور دیگر تمام عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے گا۔ جموں کشمیر میں اسمبلی انتخاب کب ہوں گے اس پر سبھی کی نظریں ٹکی ہوئی ہیں۔ 2019 میں دفعہ 370 کے ہٹنے کے بعد مرکز کے زیر انتظام ریاست جموں کشمیر الیکشن کا انتظار کررہی ہے۔ علاقائی پارٹیاں بھی گزشتہ کئی مہینوں سے جموں-کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے اور اسمبلی الیکشن کروانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ ایسے میں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ جلد ہی وہاں الیکشن کرائے جاسکتے ہیں۔
تریپورہ میں 16 فروری اور میگھالیہ، ناگالینڈ میں 27 فروری کو ووٹنگ اس درمیان، الیکشن کمیشن نے سال 2023 میں ہونے والے ریاستوں کے انتخابات کا بگل بجاتے ہوئے بدھ کو شمال مشرقی تین ریاستوں میں اسمبلی الیکشن کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ اس سال ہونے والے انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت تریپورہ میں 16 فروری کو جب کہ میگھالیہ اور ناگالینڈ میں ایک ہی دن 27 فروری کو ووٹ ڈالے جائیںگ ے۔ تینوں ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی 2 مارچ کو ہوگی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔