ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں میں بلیک فنگس کا پہلا معاملہ آیا سامنے، صورت حال سے نپٹنے کے لئے محکمہ صحت تیار

جموں کشمیر یو ٹی میں کووڈ کے مثبت معاملات لگاتار بڈھ رہے ہیں وہیں جموں میں کووڈ کی وجہ سے ہونے والی اموات میں اضافے کی وجہ سےصورت حال تشویش ناک بنی ہوئی ہے۔

  • Share this:
جموں میں بلیک فنگس کا پہلا معاملہ آیا سامنے، صورت حال سے نپٹنے کے لئے محکمہ صحت تیار
جموں کشمیر یو ٹی میں کووڈ کے مثبت معاملات لگاتار بڈھ رہے ہیں وہیں جموں میں کووڈ کی وجہ سے ہونے والی اموات میں اضافے کی وجہ سےصورت حال تشویش ناک بنی ہوئی ہے۔

سمیر بٹ ایک جانب جہاں جموں کشمیر یو ٹی میں کووڈ کے مثبت معاملات لگاتار بڈھ رہے ہیں وہیں جموں میں کووڈ کی وجہ سے ہونے والی اموات میں اضافے کی وجہ سےصورت حال تشویش ناک بنی ہوئی ہے۔ ایک جانب جہاں لوگ کووڈ کے نئے سٹرین سے نبردآزما ہیں۔ وہیں اب جموں میں پہلی بار بلیک فنگس کا معاملہ سامنے آیا ہے تفصیلات کے مطابق جموں شہر سے تعلق رکھنے والا ایک شخص بلیک فنگس کا شکار ہوگیا ہے۔ اگرچہ انتظامیہ نے اُس شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے تاہم کہا جارہا ہے کہ یہ شخص حال ہی میں کووڈ سے متاثر پایا گیا تھا تاہم کووڈ کو مات دینے کے بعد یہ شخص اب بلیک فنگس میں مبتلا پایا گیا ہے۔


جموں میڈیکل کالج کی پرنسپل اور مائکرو بیالوجی شعبے کی سربراہ ڈاکٹر ششی سودھن شرما نے جموں میں پہلے بلیک فنگس معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شوگر لیول کو قابو میں کرنے کے لئے دئے گئے سٹیرائڈس دینے کی وجہ سے یہ شخص بلیک فنگس کا شکار ہوگیا ہے۔  مزکورہ مریض کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ مریض کی شوگر لیول نو سو تک پہنچ گئی تھی جب اُسے جموں میڈیکل کالج میں داخل کیا گیا تھا کہا جارہا ہے کہ مریض کی حالت تشویش ناک بنی ہوئی ہے اور وہ پہلے ہی کووڈ نگیٹیو آیا ہے ڈاکٹر ششی سودھن کا مزید کہنا تھا کہ بلیک فنگس ایک شخص سے دوسرے شخص کو نہیں لگتا ہے۔


ادھر محکمہ صحت کے فائنانشل کمشنر اتل ڈلو کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کسی بھی صورت حال سے نپٹنے کے لئے تیار ہیں اور انہوں نے تمام اضلاع میں الرٹ جاری کرکے محکمہ صحت کے افسران کو متحرک ہونے کو کہا ہے اتل ڈلو کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ صحت نے پہلے ہی اس حوالے سےایڈوائزری جاری کی تھی ۔

Published by: Sana Naeem
First published: May 21, 2021 01:22 PM IST