உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Amarnath Yatra 2022 کیلئے یاتریوں کاپہلا قافلہ جموں سے روانہ، یاتریوں میں پایا گیا جوش و خروش

    یاترا پر جانے والے عقیدت مندوں میں کافی جوش و خروش دیکھنے کو مل رہا تھا۔ چونکہ اس مرتبہ سالانہ یاترا دو برس کے وقفے کے بعد منعقد کی جارہی ہے لہذا ماضی کے مقابلے میں رواں برس یاتریوں میں زیادہ جوش و خروش دکھائی دے رہا تھا۔

    یاترا پر جانے والے عقیدت مندوں میں کافی جوش و خروش دیکھنے کو مل رہا تھا۔ چونکہ اس مرتبہ سالانہ یاترا دو برس کے وقفے کے بعد منعقد کی جارہی ہے لہذا ماضی کے مقابلے میں رواں برس یاتریوں میں زیادہ جوش و خروش دکھائی دے رہا تھا۔

    یاترا پر جانے والے عقیدت مندوں میں کافی جوش و خروش دیکھنے کو مل رہا تھا۔ چونکہ اس مرتبہ سالانہ یاترا دو برس کے وقفے کے بعد منعقد کی جارہی ہے لہذا ماضی کے مقابلے میں رواں برس یاتریوں میں زیادہ جوش و خروش دکھائی دے رہا تھا۔

    • Share this:
    سالانہ امرناتھ یاترا کا باضابطہ آغاز کل یعنی 30 جون سے اس وقت ہوگا جب پہلگام اور بال تل کے بیس کیمپوں میں موجود یاتری مقدس گھپا کا رخ کرنا شروع کردیں گے۔ یہ یاتری آج صبح جموں کے یاتری نواس سے امرناتھ یاترا کے بیس کیمپوں کی جانب روانہ ہوئے۔" ہر ہر مہا دیو" اور " بھولے بابا کی جے" کے مزہبی نعروں کے بیچ لگ بھگ پانچ ہزار یاتریوں پر مشتمل یاتریوں کا پہلا قافلہ آج صبح کشمیر کی جانب روانہ ہوا۔ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اس قافلے کو کڑے حفاظتی بندوبست کے بیچ جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یاترا پر جانے والے عقیدت مندوں میں کافی جوش و خروش دیکھنے کو مل رہا تھا۔ چونکہ اس مرتبہ سالانہ یاترا دو برس کے وقفے کے بعد منعقد کی جارہی ہے لہذا ماضی کے مقابلے میں رواں برس یاتریوں میں زیادہ جوش و خروش دکھائی دے رہا تھا۔

    سال 2019 میں دفعہ تین سو ستہر اور پینتیس اے کی منسوخی کی وجہ سے امرناتھ یاترا کو مقررہ مدت سے قبل ہی منسوخ کیا گیا تھا جبکہ 2020 اور 21 میں کوویڈ وباء کی روک تھام کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کی وجہ سے امرناتھ یاترا منعقد نہیں ہوپائی تھی۔ جموں کے یاتری نواس سے سالانہ یاترا پر جانے والے عقیدت مندوں کا کہناہے کہ دو سال کے وقفے کے بعد منعقد کی گئی یاترا کا حصہ بننے پر وہ انتہائی پر مسرت ہیں۔ کانپور اتر پردیش سے آئی ہوئی ایک یاتری نیتا نے کہاکہ دو سال کے انتظار کے بعد انہیں مقدس گھپا کے درشن پر جانے کا موقع نصیب ہوا ہے اس کی وجہ سے وہ بہت خوش ہیں ،" میں کانپور سے ہوں اور گزشتہ دو برسوں سے ہم اس انتظار میں تھے کہ امرناتھ یاترا کب شروع ہوگی تاکہ ہم بھولے بابا کی درشن کے لئے امرناتھ گھپا کی زیارت کرسکیں۔ آج ہمارے لئے خوشی کا مقام ہے کہ ہم یاترا کے پہلے قافلے کا حصہ بنے ہیں " پہلی مرتبہ امرناتھ یاترا پرروانہ ہونے والے مکیش کمار سنگھ نامی نوجوان کے چہرے پر خوشی صاف جھلک رہی تھی۔ نیوز18اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے مکیش نے کہا،" میں آج پہلی بار امرناتھ یاترا پر جارہاہوں مجھے اس بات کی خوشی ہیں کہ بھولے ناتھ نے مجھے اس بار اپنے دربار میں بلایا۔

    مجھے ابھی سے ایسا محسوس ہورہاہے مانو بھولے بابا میرے پاس کھڑے ہیں" یہ پوچھے جانے پر کہ انہیں کسی قسم کاڈریاخوف محسوس تو نہیں ہورہاہے ،مکیش سنگھ نے کہاکہ انہیں کسی قسم کا کوئی خوف نہیں لگ رہا ہے،"ہمیں کسی طرح کا کوئی ڈر نہیں ہے بھولے بابا ہمارے ساتھ ہیں تو پھر کس بات کا ڈر۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہم جلد از جلد مقدس گھپا تک پہنچ جائیں اور بھولے بابا کے درشن کریں "تیسری مرتبہ یاترا پر جانے والے سونی پت ہریانہ کے گوپال کرشن نامی عقیدت مند نے جموں کے یاتری نواس میں کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا نیوز18اردو کے ساتھ بات چیت میں انہوں نے کہا،"ہم بہت خوش ہیں کہ ہم تیسری بار امرناتھ یاترا پر جارہے ہیں۔

    بھگوان شو ہمارے پہلے اشٹ دیو ہیں جس کی وجہ سے مقدس گھپا کے ساتھ ہماری کافی عقیدت وابستہ ہے۔اس بار ہم نے پایا کہ جموں کے یاتری نواس کے آس پاس پہلے کے مقابلے میں حفاظت کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں جو قابل ستائش قدم ہے " گوپال کرشن کے بغل میں بیٹھی ان کی اہلیہ نے اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کے کام کی ستائش کی ،"وزیر اعظم نریندر مودی ہمارے ملک اور یہاں کی عوام کے لیے اچھا کام کررہے ہیں میں ہم مقدس گھپا میں درشن کرنے کے بعد بھولے بابا سے پرارتھنا کریں گے کہ مودی جی مستقبل میں بھی ہمارے ملک کے وزیراعظم بنیں رہیں " وارانسی کے یاتری روی کانت پانڈے نے کہاکہ اس بار وہ ساٹھ افراد پر مشتمل ایک گروپ کے ساتھ امرناتھ یاترا پر جارہے ہیں۔

    نیوز18 اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا،"ہم پچھلے آٹھ سال سے لگاتار پوتر گھپا کے درشن کے لئے جارہے ہیں تاہم گزشتہ دو برسوں سے کوویڈ وباء کی وجہ سے یاترا نہیں ہوپائی جس کے باعث ہم کافی دلبرداشتہ ہوچکے تھے اور یہی دعا کرتے رہے کہ ہمیں بھولے ناتھ کے دربار میں حاضری دینے کا موقع کب نصیب ہو آج وہ دن آہی گیا پر ہم ایک مرتبہ پھر یاترا پر جارہے ہیں " واضح رہے کہ شری امرناتھ شرائن بورڈ کے عہدہ داروں کو امید ہے کہ رواں برس اس یاترا میں لگ بھگ آٹھ لاکھ یاتری مقدس گھپا کے درشن کے لئے آئیں گے۔ یاتریوں کی بھاری تعداد میں آنے کی توقع کے پیش نظر بورڈ نے یاتریوں کی رہائش کھانے پینے اور طبی سہولتیں بہم رکھنے کے لیے بڑے پیمانے پر انتظامات کئے ہیں۔ ملی ٹنٹنوں کی جانب سے یاترا میں رخنہ ڈالنے کے خدشے کے پیش نظر حفاظت کے پختہ انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: