سیاحتی مقام گلمرگ میں آئیکونک ویک کے تحت گلمرگ لٹریری فیسٹول کا آج اہتمام ہوگا۔ اس فیسٹول میں مرکزی وزیر برائے خارجہ امور اور ثقافت محترمہ میناکشی لیکھی مہمان خصوصی کے بطور شرکت کریں گیں۔ اس فیسٹول کے انعقاد میں محکمہ سیاحت، محکمہ اعلیٰ تعلیم ، جموں وکشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز اور ضلع انتظامیہ بارہمولہ کا اشتراک شامل ہے۔
گلمرگ میں منعقدہ اس لٹریری فیسٹول میں ملک بھر سے نامور مصنفین ،شعراء اور فنکار شرکت کریں گے۔ اس فیسٹول میں ادب و ثقافت کے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال ہوگا۔
پہلی نشست میں افسانہ ،رومانوی ادب ،تاریخ ،فن تاسیس ،لوک داستان ،مصنف بننے اور اس کے سفر اور جموں کشمیر کے ابھرتے ہوئے ادیب جیسے موضوعات پر گفت و شنید ہوگی۔ فیسٹول میں مختلف فنکار اپنے فن کا بھی مظاہرہ کریں گے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔