J&K News: ڈاکٹر نے بچی کو مردہ قراردیا، قبر میں زندہ ملی نوزائیدہ، جموں و کشمیر میں حیران کردینے والا معاملہ آیا سامنے
J&K News: ڈاکٹر نے بچی کو مردہ قراردیا، قبر میں زندہ ملی نوزائیدہ، جموں و کشمیر میں حیران کردینے والا معاملہ آیا سامنے
Jammu and Kashmir : جموں و کشمیر کے بانیہال میں پیدا ہونے کے کچھ دیر بعد ہی اسپتال کے ڈاکٹروں نے جس بچی کو مردہ قرار دیا تھا ، وہ تدفین کے تقریبا ایک گھنٹے بعد قبر سے زندہ نکلی۔ افسران نے یہ جانکاری دی ۔
بانیہال : جموں و کشمیر کے بانیہال میں پیدا ہونے کے کچھ دیر بعد ہی اسپتال کے ڈاکٹروں نے جس بچی کو مردہ قرار دیا تھا ، وہ تدفین کے تقریبا ایک گھنٹے بعد قبر سے زندہ نکلی۔ افسران نے یہ جانکاری دی ۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے بچی کو ان کے قبرستان میں تدفین کی مخالفت کی تھی اور اس کے خاندانی قبرستان میں دفن کرنے پر زور دیا تھا ۔ افسران نے بتایا کہ کرشماتی طریقہ سے بچی کے زندہ ملنے کے بعد اس کے رشتے داروں نے سرکار کے خلاف احتجاج کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس پر نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ نے زچگی محکمہ میں کام کررہے دو ملازمین کو معطل کردیا ہے اور جانچ کا حکم دیا ہے ۔
مقامی سرپنچ منظور الیاس وانی نے بتایا کہ بچی بشارت احمد گجر اور ثمینہ بیگم کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سب ڈسٹرکٹ اسپتال میں پیر کو بچی کی پیدائش نارمل ڈیلیوری سے ہوئی ۔ انہوں نے بتایا کہ جوڑا رام بن ضلع کے بانیہال سے تین کلو میٹر دور بنی کوٹ گاوں کا رہنے والا ہے ۔ وانی نے الزام لگایا کہ بچی کو مردہ قرار دیا گیا اور اسپتال میں اس کو دو گھنٹے تک کسی ڈاکٹر نے نہیں دیکھا جس کے بعد کنبہ نے اس ہوللان گاوں میں دفن کرنے کا فیصلہ کیا ۔
انہوں نے بتایا کہ جوڑا جب اسپتال سے لوٹا تو کچھ مقامی لوگوں نے قبرستان میں بچی کو دفن کرنے کی مخالفت کی ۔ اس کی وجہ سے کبنہ کو تقریبا ایک گھنٹے کے بعد بچی کو قبر سے نکالنا پڑا ۔ وانی نے کہا کہ جب بچی کو قبر سے نکالا گیا تو وہ زندہ ملی ، جس کے بعد اہل خانہ اس کو لے کر اسپتال پہنچے ۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی علاج کے بعد بچی کو ماہر ڈاکٹروں سے علاج کرانے کیلئے سری نگر ریفر کردیا گیا ہے ۔
وہیں گجر لیڈر چودھری منصور جو خود پنچ ہیں، نے اسپتال اہلکاروں پر لاپروائی کا الزام لگایا ۔ اس واقعہ کے بعد اہل خانہ اور دیگر لوگوں نے اسپتال احاطہ میں ڈاکٹروں اور اسپتال کے اسٹاف کے غیر پیشہ ور رویہ کے خلاف احتجاج کیا ۔ بانیہال بلاک کی بی ایم او ڈاکٹر رابعہ خان نے بتایا کہ معاملہ کی جانچ کا حکم دیا گیا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔