உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شمالی کشمیر میں دہشت گردوں کی جانب سے چھپائی گئی چار بارودی سرنگوں سے آئی ای ڈی کو بنایا گیا ناکام

    شمالی کشمیر میں دہشت گردوں کی جانب سے چھپائی گئی چار بارودی سرنگوں سے آئی ای ڈی کو بنایا گیا ناکام

    کپواڑہ ضلع میں فوج اور پولس نے ایک بڑی کارروائی کے تحت ملیٹنٹوں کی جانب سے چھپائی گئی چار بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا دیا۔ فوج، پولس اور ایس او جی کی بروقت کارروائی سے ایک بڑے حادثہ کو ٹال دیا گیا۔

    • Share this:
    کپواڑہ: جموں وکشمیر کے کپواڑہ ضلع کے لدرناگ جنگلات میں فوج اور پولیس نے چار بارودی سرنگوں سمیت بارود کی بھاری کھیپ ضبط کرکے ایک بڑ ے حادثے کو ٹا ل دیا۔ تفصیلات کے مطابق، فوج، پولیس اور ایس او جی نے آج کپواڑہ ضلع کے لدرناگ جنگلات میں ایک تلاشی کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد کر لیا ہے۔ پولس کی مطابق یہ گولہ بارود ایک بڑی چٹان کے نیچے چھپا یا گیا تھا۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ بارود کو برآمد کرکے ایک بڑے حادثے کو ٹال دیا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بارود کو بعد میں ناکارہ بنا دیا۔

    پولیس کے مطابق، اگر یہ اسلحہ ملیٹنٹوں کے ہاتھ لگ جاتا تو وہ بڑی کارروائی انجام دے سکتے تھے۔ پولس کے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے علاقے میں جاکر چار بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا دیا اور ان کے دھماکوں کی آوازیں دور دور تک  سنی گئی۔ فوج اور پولس کے مطابق اگر یہ اسلحہ ملیٹنٹوں کے ہاتھ لگ جاتا تو وہ بڑی کارروائی انجام دے سکتے تھے۔ اس طرح سے ملیٹنٹوں کا منصوبہ فوج اور پولس نے ناکام بنادیا۔

    پولس کے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے علاقے میں جاکر چار بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا دیا اور ان کے دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنی گئی۔
    پولس کے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے علاقے میں جاکر چار بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا دیا اور ان کے دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنی گئی۔


    پورے جنگلاتی علاقے میں دیر شام تک تلاشی کارروائی جاری تھی۔ پولس ذرائع کا کہنا ہے کہ جو اسحلہ بارود ملیٹنٹ جنگلوں میں چھپاتے ہیں اگر یہ اسحلہ بارود ملیٹنٹوں کے ہاتھ لگا جاتا تو ملیٹنٹ کسی بھی وقت کوئی بڑی کارروائی انجام دے سکتے ہیں، لکین فوج اور پولس ملیٹنٹوں کی تخریبی کاروائیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں، تاکہ ان کے منصوبوں کو کامیاب  نہیں ہونے دے رہے ہیں۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: