உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مرکزی وزراء کی جانب سے جموں و کشمیر کے کئی ترقیاتی کاموں کا افتتاح عوام کیلئے بڑی راحت کا سبب

    گزشتہ دن مرکزی مملکتی وزیر برائے ریلوے مائننگ و کوئلہ راؤ صاحب راو دانوے کی جانب سے اکھڑال پی ایچ سی کی نو تعمیر عمارت کا افتتاح پورے علاقے کی عوام کیلئے بیحد راحت اور خوشخبری والی بات ہے۔

    گزشتہ دن مرکزی مملکتی وزیر برائے ریلوے مائننگ و کوئلہ راؤ صاحب راو دانوے کی جانب سے اکھڑال پی ایچ سی کی نو تعمیر عمارت کا افتتاح پورے علاقے کی عوام کیلئے بیحد راحت اور خوشخبری والی بات ہے۔

    گزشتہ دن مرکزی مملکتی وزیر برائے ریلوے مائننگ و کوئلہ راؤ صاحب راو دانوے کی جانب سے اکھڑال پی ایچ سی کی نو تعمیر عمارت کا افتتاح پورے علاقے کی عوام کیلئے بیحد راحت اور خوشخبری والی بات ہے۔

    • Share this:
    مرکزی وزراء کی جانب سے جموں و کشمیر دورے کے دوران کئی ترقیاتی کاموں کا افتتاح عوام کیلئے بڑی راحت کا سبب بن رہا ہے۔ دیکھئے علاقہ پوگل پرستان کہ عوام کیلئے اکھڑال کے مقام پر بنی اسپتال بلڈنگ کی وجہ سے عوام نے حکومت کو انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی مرکزی حکومت کے جموں وکشمیر میں چلائے جارہے آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت ضلع رامبن میں بھی مرکزی وزرا کے ہاتھوں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح عمل میں لایا جارہا ہے۔

    گزشتہ دن مرکزی مملکتی وزیر برائے ریلوے مائننگ و کوئلہ راؤ صاحب راو دانوے کی جانب سے اکھڑال پی ایچ سی کی نو تعمیر عمارت کا افتتاح پورے علاقے کی عوام کیلئے بیحد راحت اور خوشخبری والی بات ہے۔ عوام کی نام وقف ہونے کے بعد عوام نے حکومت و انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ اسپتال انتظامیہ کو انفراسٹرکچر بہم پہنچنے کے بعد اسپتال انتظامیہ اب عوام کو بہتر سہولت پہنچانے کیلئے بہتر اقدامات کریں گی۔

    واضح رہے کہ پی ایچ سی اکھڑال کی قدیم عمارت نہایت خستہ حال ہونے سے عوام کو علاج و معالجے کیلئے سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ اسپتال میں مشینوں کو نصب کرنے اسٹاف کی جگہ کی قلت سمیت خاص طور سے زچہ بچہ کیلیے جگہ کی سخت کمی سے مریضوں کو رامبن بانہال سے جموں کا سری نگر تک کا رخ کرنا پڑتا تھا۔ت اہم پی ایچ سی اکھڑال کی نو تعمیر بلڈنگ سے اسپتال کے کئی سیکشن نئی بلڈنگ میں منتقل ہونے سے اسپتال اسٹاف کو عوام کے علاج ومعالجے میں کافی سہولت پہنچنے کا اعتراف کرنے ہوئے بلاک میڈیکل افسر نے نیوز ایٹین اردو کو بتایا کہ نئی مشینوں کے نصب کرنے میں بھی آسانی ہوگی جس سے عوام کو کافی سہولت پہنچے گی۔

    کسی بھی صحت مند سماج کیلئے صحت عامہ کا ڈھانچہ بہتر ہونے سے ہی عوام کی صحت کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ انفراسٹکچر طبی نظام کیلیے سب سے اہم جز ہوتا ہے۔ حکومت و انتظامیہ کی جانب سے نئی عمارتوں کا افتتاح اور تعمیر یقیناً خوش آئند کام ہے۔ مرکزی وزراء کی جانب سے نئے ترقیاتی منصوبوں کا عوام کے نام وقف ہونے کا چہار سو خیر مقدم کیا جارہا ہے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: