انڈین آرمی کے زیر اہتمام فٹ بال ٹورنامنٹ Football Tournament آج وسطی کشمیر کے نارہ بل گراؤنڈ میں فائنل کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ٹورنمنٹ کا انعقاد 2RR آرمی کی جانب سے کیا گیا تھا جس کا مقصد نوجوانوں کو جسمانی فٹنس کی ترغیب دینا اور کھیلوں کو فروغ دینا اور انہیں اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرکے مسابقتی کھیلوں میں دلچسپی پیدا کرنا ہے۔ وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے نارہ بل میں 21 سے 23 مارچ تک شروع ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں 12 ٹیموں نے حصہ لیا۔ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ملہ بوچھن اور آرتھ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ جس میں ملہ بوچھن کی ٹیم نے دو صفر سے جیت درج کی۔ اس ٹورنامنٹ میں تمام ٹیموں نے ایک اچھے کھیل اور بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
فاتح اور ہارنے والی ٹیموں کو چیمپئن شپ ٹرافی کے ساتھ دیگر انعامات سے نوازا گیا۔ مقامی لوگوں اور کھلاڑیوں نے کہاکہ یہ ایک تاریخی ٹورنامنٹ تھا کیونکہ اس علاقے میں پہلی بار فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ کھلاڑی بے حد خوش تھے اور انہوں نےاس کے انعقاد پر آرمی کا شکریہ ادا کیا فوج کے افسران کاکہناہے کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ سے کھلاڑیوں کو اپنے کھیلوں میں مہارت حاصل کرنے کا پلیٹ فارم ملتا ہے۔
مقامی لوگوں نے بھی میچ دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں شرکت کی اور کھیلوں کے میدان میں مقامی لوگوں کو پروموٹ کرنے پر فوج کی کوششوں کو سراہا۔ واضح رہے کہ فوج کشمیر میں کھیل کود میں کافی دلچسپی کا مظاہرہ کررہے ہیں اور یہاں کے نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے کے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔