جموں کشمیر میں مختلف اسلامی تنظیموں سے وابستہ 5 علما کے ایک وفد نے سوموار کو جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔ لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کے بعد وفد میں شامل بشیر احمد نے بتایا کہ انھوں نے منوج سنہا کے ساتھ حال میں گرفتار کئے گئے مسلم علما کے بارے میں بات کی۔ کاروان اسلامی کے صدر مولانا غلام رسول حامی نے کہا کہ وفد نے لیفٹننٹ گورنر کے ساتھ مولانا داودی کی گرفتاری اور میوہ فروشوں کے مسائل اور شیخ العالم ریسرچ یونیورسٹی کے قیام پر بات کی گئی۔
واضح رہے کہ جموں کشمیر پولیس نے مولانا عبدالرشید داودی سمیت کچھ علما کو گرفتار کیا ہے۔ مولانا غلام رسول حامی نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ اچھے ماحول میں بات چیت ہوئی اور انھیں امید ہے کہ ان کی باتوں پر اچھا رد عمل ہوگا۔ گرفتار کئے گئے علما اور مقررین کے بارے میں مولانا حامی نے کہا کہ انھیں امید ہے کہ گرفتار علما کو رہا کیا جائے گا۔
اسکولوں میں بچوں کے بھجن گانے پر اعتراض، بی جے پی پر جم کر بھڑکیں محبوبہ مفتیگرفتار علما کے بارے میں اے ڈی جی پولیس وجے کمار نے ایک دن قبل کہا کہ یہ لوگ امن میں خلل ڈالنے کے لئے ذمہ دار ہیں۔ اے ڈی جی پولیس کے مطابق ایسے کئی علما کو پہلے اس بارے میں سمجھایا گیا لیکن ان لوگوں نے بات نہیں سمجھی اس لئے انھیں گرفتار کیا گیا ہے۔ جب اے ڈی جی پولیس کے بیان کے بارے میں مولانا حامی سے پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ انھیں اس بابت جانکاری نہیں لیکن مقررین اور علما غیر سیاسی لوگ ہیں اور ہمیشہ امن کے لئے کوشاں رہے ہیں۔
مولانا حامی نے کہا کہ مساجد ہمیشہ امن کا پیغام دیتی رہی ہیں لہذا بد امنی پھیلانے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ جموں کشمیر پولیس نے دو دن قبل مشتاق احمد ویری اور مولانا عبدالرشید داودی سمیت 5 افراد کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا جس کی اکثر سیاسی جماعتوں نے مذمت کی۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ترجمان سہیل بخاری نے پیر کو ایک احتجاج کے موقع پر کہا کہ موجودہ حکمران مختلف بہانوں کے تحت لوگوں کو تنگ کررہی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔