உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کشمیری پنڈتوں کا پیغام، ہمیں سکیورٹی، بندوق اور لائسنس دیں یا پھر ہمیں جموں بھیجیں، ہم کتے۔بلیوں کی طرح نہیں مرسکتے! اہل خانہ کا رو رو کر برا حال

    Youtube Video

    kashmiri pandit murder: ایک رپورٹ کے مطابق، ایک پیغام بھی شیئر کیا جا رہا ہے، جس میں لکھا گیا ہے کہ "صرف ایک مطالبہ - یا تو ہمیں سیکورٹی (بندوق اور اس کا لائسنس) دیں یا ہمیں جموں بھیج دیں۔ کوئی اور مطالبہ نہیں۔ ہم کتوں اور بلیوں کی طرح نہیں مر سکتے، ہم انسان ہیں۔

    • Share this:
      Kashmiri Pandit Rahul Bhatt Murder:  جموں و کشمیر کے بڈگام ضلع میں جمعرات کو ایک کشمیری پنڈت  Kashmiri Pandits کو دہشت گردوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ اس واقعہ کے خلاف کشمیری پنڈت برادری کے لوگوں نے مختلف مقامات پر مظاہرے کئے۔ جمعہ کی صبح 10 بجے لوگوں نے لیفٹیننٹ گورنر کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کیا۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق، ایک پیغام بھی شیئر کیا جا رہا ہے، جس میں لکھا گیا ہے کہ "صرف ایک مطالبہ - یا تو ہمیں سیکورٹی (بندوق اور اس کا لائسنس) دیں یا ہمیں جموں بھیج دیں۔ کوئی اور مطالبہ نہیں۔ ہم کتوں اور بلیوں کی طرح نہیں مر سکتے، ہم انسان ہیں۔ جمعہ کو راہل بھٹ کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔ چندورا تحصیل دفتر کے ملازم راہل بھٹ کو بنتلاب میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ اس دوران اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ، ڈویژنل کمشنر رمیش کمار اور ڈپٹی کمشنر اونی لواسا بھی شمشان گھاٹ پر موجود تھے۔

      راہل بھٹ کے قتل کے بعد شروع ہوا احتجاج آج بھی جاری ہے۔ شیخ پورہ بڈگام میں مقیم کشمیری پنڈتوں نے گزشتہ روز ہی بڈگام سرینگر روڈ کو بلاک کیا تھا اور احتجاجی دھرنا دیا۔ حالانکہ ڈویژنل کمشنر کشمیر، ڈی سی بڈگام، آئی جی کشمیر اور پولیس کے دیگر اعلی عہدیداروں نے احتجاج کو روکنے کی کوشش کی مگر احتجاجی کوئی بھی بات ماننے کو تیار نہیں ہیں۔ احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ جب تک خود ایل جی منوج سنہا انکے پاس آکر بات نہیں کریں گے تب وہ احتجاج جاری رکھیں گے۔


      احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ جب تک خود ایل جی منوج سنہا ان کے پاس آکر بات نہیں کریں گے تب تک وہ احتجاج جاری رکھیں گے۔ احتجاجیوں نے سخت غم و غصے کا اظہا کیا انکا کہنا تھا مرکزی سرکار نے انکے ساتھ جو بھی وعدے کئے تھے وہ آج تک پورے نہیں ہوئے۔ انکا مزید کہنا ہے کہ ایک طرف انتظامیہ یہ دعوی کر رہی ہے کہ پی ایم پیکیج کے ملازمین کو تحفظ فراہم کیا جائے گا لیکن جس طرح سے ٹارگیٹ کلنگس ہورہی ہے اس سے یہ دعوے کھوکھلے ثابت ہورہے ہیں۔

      Rahul Bhatt کے قتل کے بعد احتجاج، ان کی اہلیہ و بیٹی کو حکومت سے معاوضہ دلانے کا مطالبہ



      راہل بھٹ کے قتل کے بعد شروع ہوا احتجاج آج بھی جاری ہے۔ شیخ پورہ بڈگام میں مقیم کشمیری پنڈتوں نے گزشتہ روز ہی بڈگام سرینگر روڈ کو بلاک کیا تھا اور احتجاجی دھرنا دیا۔ حالانکہ ڈویژنل کمشنر کشمیر، ڈی سی بڈگام، آئی جی کشمیر اور پولیس کے دیگر اعلی عہدیداروں نے احتجاج کو روکنے کی کوشش کی مگر احتجاجی کوئی بھی بات ماننے کو تیار نہیں ہیں۔

      یہ بھی پڑھئے: سپریم کورٹ پہنچاGyanVap Case، سروے روکنے کے مطالبے پر CJIبولے، بغیر کاغذات دیکھے کیسے دیں؟

      احتجاجیوں میں سخت غصہ ہے انہوں نے ضلع انتظامیہ بڈگام کے خلاف اس قدر ناراضگی کا اس طرح اظہار کیا کہ وہ سب سے پہلے ڈی سی بڈگام کا سسپنشن چاہتے ہیں۔ آپک و بتادیں گزشتہ روز بڈگام کے چاڈورہ تحصیل میں راہل بٹ نامی کشمیری پنڈت کو ہلاک کیا گیا۔ انکے دفتر میں دو ملیٹنٹ اندر داخل ہوئے اور راہل بھٹ کو نشانہ بناکر اسے گولیاں چلائی ۔ راہل نے اسپتال میں دم توڑا۔ راہل تحصیل دفتر چاڈورہ میں کام کر رہے تھے اور حال ہی میں بڈگام سے انکا ٹرانسفر چاڈورہ کیا گیا تھا جہاں پر ملیٹنٹوں نے راہل پر حملہ کیا
      Published by:Sana Naeem
      First published: