اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جموں وکشمیر کے نوجوانوں کو دہشت گردی اورمنشیات سے محفوظ رکھنا چاہتی ہے ایل جی انتظامیہ

    جموں وکشمیر کے نوجوانوں کو دہشت گردی اور منشیات کی بدعت سے دور رکھنا ایل جی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ منوج سنہا کے مشیر فاروق خان نے کہا کہ عنقریب جموں وکشمیر میں ٹھنگ تا مستقبل میں اولمپکس کا حصہ بنے گا۔

    جموں وکشمیر کے نوجوانوں کو دہشت گردی اور منشیات کی بدعت سے دور رکھنا ایل جی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ منوج سنہا کے مشیر فاروق خان نے کہا کہ عنقریب جموں وکشمیر میں ٹھنگ تا مستقبل میں اولمپکس کا حصہ بنے گا۔

    جموں وکشمیر کے نوجوانوں کو دہشت گردی اور منشیات کی بدعت سے دور رکھنا ایل جی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ منوج سنہا کے مشیر فاروق خان نے کہا کہ عنقریب جموں وکشمیر میں ٹھنگ تا مستقبل میں اولمپکس کا حصہ بنے گا۔

    • Share this:
    جموں وکشمیر: دنیا کے دیگر ممالک کی طرح ہی ہندوستان کی سرکار نوجوانوں کی بہتر نشوونما پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔ اسی جذبے کے تحت جموں وکشمیر کی انتظامیہ یہاں کے نوجوانوں کی بہتر جسمانی وذہنی نشوونما کو بہتر بنانے کیلئے کئی اقدامات کررہی ہے۔ اس سلسلے میں جموں وکشمیر کے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے مختلف سطح پر کھیل مقابلے منعقد کئے جارہے ہیں۔ تاکہ نوجوان دہشت گردی اور نشے کی بدعت سے دور رہیں۔ کرکٹ، والی بال، فٹ بال یا پھر تھنگ تا متعلقہ محکمہ نوجوانوں کی پسند کے مطابق انہیں کھیل سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

    اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر آج جموں کے مولانا آزاد اسٹیڈیم میں مشیر خان نے 27ویں نیشنل تھانگ ٹا چیمپئن شپ کے افتتاح کا اعلان کیا۔ امید ہے کہ مستقبل میں اس کھیل کو اولمپکس کا حصہ بنتے ہوئے دیکھا جائے گا۔اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے جموں کے ایم اے اسٹیڈیم میں 27 ویں قومی تھنگ تا چیمپئن شپ کا آغازکیا۔ اس موقع پر مشیر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کھیل نے ہندوستان میں جنم لیا ہے اور نہ صرف ملک میں بلکہ پوری دنیا میں مشہور ہورہا ہے۔  انہوں نے کہا کہ منی پور، جہاں سے اس کھیل کی ابتدا ہوئی ہے، نے عالمی معیار کے مارشل آرٹ کھلاڑی پیدا کیے ہیں جنہوں نے اپنی صلاحیتوں سے اسے مقبول بنایا۔فاروق خان نے کہاکہ یہ کھیل ہندوستان میں تیزی سے آگے بڑھ رہاہے۔ اور انہوں نے توقع ظاہر کی کہ مستقبل میں یہ اولمپک گیمز کا حصہ بنے گا اور ہندوستانی شہری اپنی قوم کے لیے تمغے حاصل کریں گے۔ فاروق خان نے اس قومی ایونٹ میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑیوں اور ان کے کوچز کو خوش آمدید کہا۔

    انہوں نے تھنگ تا فیڈریشن آف انڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ایسوسی ایشن  نے جموں و کشمیر کو اس چیمپئن شپ کے انعقاد کے لیے جگہ کے طور پر منتخب کیا۔انہوں نے کہا کہ دیگر قومی انجمنیں بھی یہاں اپنے اپنے ایونٹس منعقد کرنے جا رہی ہیں جو گزشتہ دو سالوں سے یہاں پر عالمی معیار کے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو استعمال کر رہی ہیں۔  انہوں نے کہا کہ جس طرح سے UT میں کھیل سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے کے لئے بنیادی ڈھانچہ فراہم کیا جارہاہے تو وہی نئے اسپورٹس اسٹیڈیا بھی تعمیر کئے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ یوٹی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ فوج بھی وادی کے ابھرتے کھلاڑیوں کو موقع فراہم کرنے کے لیے کئی کھیل مقابلوں کا انعقاد کرتی رہی ہے۔

    قومی، بین الااقوامی، جموں و کشمیر کی تازہ ترین خبروں کے علاوہ  تعلیم و روزگار اور بزنس  کی خبروں کے لیے  نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: