உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News : کووڈ وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں بتدریج ہورہا ہے اضافہ ، ڈویژنل کمشنر کشمیر نے 100 فیصد کووِڈ ٹیسٹنگ پر دیا زور

    J&K News : کووڈ وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں بتدریج ہورہا ہے اضافہ ، ڈویژنل کمشنر کشمیر نے 100 فیصد کووِڈ ٹیسٹنگ پر دیا زور

    J&K News : کووڈ وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں بتدریج ہورہا ہے اضافہ ، ڈویژنل کمشنر کشمیر نے 100 فیصد کووِڈ ٹیسٹنگ پر دیا زور

    Coronavirus in Jammu and Kashmir : ڈویژنل کمشنر کشمیر پانڈورنگ کے پولے نے ہفتے کے روز سری نگر میں ٹرٹیری ہیلتھ کیئر اسپتالوں اور پی ایم کیئرز کووڈ DRDO اسپتال کا دورہ کیا ۔ پولے نے ملک میں Omicron کے پھیلاؤ کے پیش نظر کووڈ پر قابو پانے کے لئے کام کاج اور اقدامات کا جائزہ لیا۔

    • Share this:
    جموں و کشمیر : ڈویژنل کمشنر کشمیر پانڈورنگ کے پولے نے ہفتے کے روز سری نگر میں ٹرٹیری ہیلتھ کیئر اسپتالوں اور پی ایم کیئرز کووڈ DRDO اسپتال کا دورہ کیا ۔ پولے نے ملک میں Omicron کے پھیلاؤ کے پیش نظر کووڈ پر قابو پانے کے لئے کام کاج اور اقدامات کا جائزہ لیا۔ ڈویژنل کمشنر نے ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر، لل دید اسپتال، بون اینڈ جوائنٹ اسپتال برزلہ، اور ڈی آر ڈی او اسپتال کھنموہ سری نگر کا دورہ کیا ۔ ان کے ہمراہ پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج سری نگر سمیعہ راشد، ڈویژنل کووڈ کنٹرول روم کشمیر کے افسران بھی تھے۔ اسپتالوں میں کووِڈ پر قابو پانے کے اقدامات کا معائنہ کرتے ہوئے Div Com  نے متعلقہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت دی کہ وہ نئے کووڈ ویرینٹ Omicron کے پیش نظر تمام مریضوں اور اٹینڈنٹ کے کووڈ ٹیسٹ کرائیں ۔ چونکہ اومیکرون وائرس خطرناک صورت اختیار کرکے پھیل رہا ہے، ڈویزنل کمشنر نے افسران کو وادی میں اومیکرون کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کووڈ ٹیسٹوں کی موجودہ تعداد میں اضافہ کرنے کا حکم دیا۔

    انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ صحت کے اداروں میں مریضوں اور اٹینڈنٹس کے علاوہ طبی اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے ماسک پہننے کو لازمی طور پر نافذ کیا جائے۔ ڈاکٹر سامعہ نے ڈویژنل کمشنر کو سرینگر میں صحت کے اعلیٰ اداروں کے کام کاج کے بارے میں اور روزانہ کی بنیاد پر ان اسپتالوں میں آنے والے مریضوں کی تعداد سے آگاہ کیا۔ ڈویژنل کمشنر نے کووڈ کے مریضوں کے لیے دستیاب سہولیات کا بھی جائزہ لیا ، جن میں اسپتالوں میں وینٹی لیٹر بیڈز، ٹیسٹنگ کٹس کے علاوہ ہیٹنگ اور دیگر سہولیات شامل ہیں۔ انہوں نے ڈی آر ڈی او اسپتال کے کام کاج اور اسپتال میں کنٹرول روم کے قیام کا بھی معائنہ کیا۔

    واضح رہے کہ آج جموں وکشمیر سے چھ سو پچپن کووڈ کے نئے معاملات سامنے آئے ہیں ، جن میں کشمیر سے دو سو ترہسٹھ اور جموں سے تین سو بیانوے معاملات شامل ہیں۔ ساتھ ہی جموں وکشمیر میں آج کووڈ سے تین لوگوں کی موت بھی ہوئی جن میں ایک جموں اور دو کشمیر سے ہیں۔ کشمیر میں کووڈ کے سب سے زیادہ سرینگر ضلع سے سامنے آئے ہیں ، جن کی تعداد ایک سو تینتیس ہیں ۔ دوسرے نمبر پر بڈگام ضلع رہا ، جہاں سے چھیالیس نئے معاملات سامنے آئے ہیں اور اسی طرح تیسرے نمبر پر ضلع بارہمولہ جہاں سے اکتالیس نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔

    اسی طرح جموں ڈویژن میں کووڈ سے متاثرہ افراد سب سے زیادہ جموں ضلع سے سامنے آئے ہیں ، جہاں دو سو تریسٹھ افراد کووڈ سے متاثر پائے گئے۔ اسی طرح پونچھ ضلع  سے اکتیس اور کھٹوعہ ضلع چھبیس کووڈ کے نئے معاملات بھی سامنے آئے ہیں۔ کشمیر میں شوپیاں ضلع سے آج کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ جموں ڈویژن میں رامبن سے صرف ایک کیس کی نشاندہی ہوئی ہے۔ جموں و کشمیر کے باقی تمام اضلاع سے نئے معاملات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ادھر جموں و کشمیر سرکار کووڈ اور اومیکرون وائرس سے بچنے اور اس خطرناک صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پرکام کررہی ہے۔ لوگوں کو اس وائرس سے بچنے کے لئے بیداری مہم چلائی جارہی ہے۔

    تمام اضلاع میں ضلع انتظامیہ کو بھی لوگوں کے بچاؤ کے لئے متحرک کیا گیا۔ حکام بار بار عوام سے یہ اپیل کرتے رہے ہیں کہ وہ اس وائرس سے بچنے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اپنائیں۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: