جموں کشمیر، Kokernag Encounter: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے مضافاتی علاقے وتناڑ کوکرناگ Wayanad Kokernag میں ملیٹینٹوں کا سراغ لگانے کا سیکورٹی افواج کا وسیع آپریشن آج اختتام پذیر ہو گیا۔ جبکہ اس دوران علاقے میں موجود ملیٹینٹ سیکورٹی فورسز کو چکما دیکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ گزشتہ روز جموں کشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ اور فوج کی 19 راشٹریہ رایفلز نے وتناڑ کوکر ناگ علاقے میں ملیٹینٹوں کی موجودگی کی ایک مصدقہ اطلاع کی بناء پر کارڈن اینڈ سرچ آپریشن لانچ کیا۔
اس دوران گاؤں میں پناہ لیے ملیٹینٹوں نے فورسز پر فائرنگ کی اور فورسز کی جوابی کارروائی کے بعد دونوں اطراف سے انکاونٹر شروع ہوا۔ ابتدائی فائرنگ کے نتیجے میں ایک فوجی جوان گولی لگنے سے زخمی ہوا اور بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ شہید فوجی جوان کی شناخت 19 راشٹریہ رایفلز کے لانس نائک نشان سنگھ کے طور پر ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:
کشمیر میں نہیں رک رہا Target Killing کا سلسلہ، ملیٹنٹوں نے گولی مار کر سرپنچ کا کیا قتلاس دوران ملیٹینٹوں نے جائے واردات سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم فورسز نے ملیٹینٹوں کا سراغ لگانے کےلیے آپریشن کو وسیع کر دیا اور پورے علاقے کا محاصرہ بڑھا دیا۔ فورسز نے 24 گھنٹے سے زائد عرصے تک کارڈن اینڈ سرچ آپریشن جاری رکھا اور چاپر خدمات بھی طلب کی۔ لیکن آج فورسز نے اس آپریشن کو ختم کیا اور اس دوران علاقے میں پناہ لیے ملیٹینٹوں نے فورسز کو چکمہ دے کر وہاں سے راہ فرار اختیار کی۔
مزید پڑھئے:
Kashmiri Pandit قتل کیس کو ملی اگلی تاریخ، بٹہ کراٹے کے خلاف کیس پر 10 مئی کو ہوگی سماعتپولیس ذرائع کے مطابق علاقے میں موجود ملیٹینٹوں کی شناخت عمل میں لائی گئی ہے اور انکا سراغ لگانے کےلیے کوششیں جاری رہیں گی۔ واضح رہے کہ فورسز نے یہ آپریشن گزشتہ روز شروع کیا تھا اور اتوار کی شام اس آپریشن کو ختم کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں وسیع جنگلاتی رقبے کی وجہ سے ملیٹینٹ وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ جبکہ آپریشن ختم ہونے کے بعد بھی ان کی تلاش جاری ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔