جموں کشمیر: ریاست میں اگلے تین دن تک موسم خراب رہے گا، جموں میں 39 ڈگری تک پہنچا درجہ حرارت

Youtube Video

Weather update: موسمیاتی مرکز سری نگر کے مطابق منگل کو جموں و کشمیر کے کچھ حصوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ موسم کا مزاج 20 اپریل تک خراب رہے گا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Jammu and Kashmir, India
  • Share this:
    جموں و کشمیر کے لوگوں کو بڑھتے درجہ حرارت سے راحت ملے گی۔ پیر کو کشمیر میں ہلکی بارش کے ساتھ اس کی شروعات ہوگئی تھی۔ زوجیلا کے بالائی علاقوں میں برف باری ہوئی ہے۔ موسمیاتی مرکز سری نگر کے مطابق منگل کو جموں و کشمیر کے کچھ حصوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ موسم کا مزاج 20 اپریل تک خراب رہے گا۔ ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے بدلتے موسم سے جموں سری نگر قومی شاہراہ متاثر ہو سکتی ہے۔ ادھر جموں میں شدید گرمی کے درمیان دن کا درجہ حرارت 39 ڈگری تک پہنچ گیا۔ پیر کی شام ریاست کے بیشتر علاقوں میں بادل چھا گئے تھے۔

    دارالحکومت سری نگر میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ یہاں دن کا درجہ حرارت 21.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ دن کا پارہ پہلگام میں 19.0 ڈگری سیلسیس اور گلمرگ میں 9.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ جموں میں دن بھر موسم صاف رہنے کی وجہ سے لوگ گرمی سے پریشان رہے۔ دوپہر کی چلچلاتی دھوپ میں باہر نکلنا مشکل ہو رہا تھا۔

    دہلی۔این سی آر، یوپی سمیت ان 5ریاستوں میں ہوگی بارش، بنگال۔بہار سمیت 6ریاستوں میں چلےگی لو

    جب دنیا کے سب سے اونچے پل پر دوڑے گی وندے بھارت ٹرین، کتنی ہوگی رفتار، 1000فٹ اونچائی سے کیسا ہوگا نظارہ..

    گرمی کے درمیان پسینہ بہہ رہا تھا۔ گرمی کا اثر بازار پر بھی نظر آرہا ہے۔ دن کے اوقات میں خریداروں کی ھیڑ میں کمی آئی ہے۔ جموں میں دن کا درجہ حرارت 38.7 پر معمول سے 5.3 ڈگری زیادہ تھا اور کل رات کا کم سے کم درجہ حرارت 25.9 ڈگری سیلسیس تھا جو معمول سے 6 ڈگری زیادہ تھا۔

     

    بانہال میں دن کا درجہ حرارت 23.5، بٹوٹ 25.8، کٹرہ 34.2 اور بھدرواہ میں 26.3 ڈگری سیلسیس تھا۔ لیہہ میں کل رات کم سے کم درجہ حرارت 2.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ آنے والے دنوں میں خراب موسم کی وجہ سے جموں سری نگر ہائی وے متاثر ہو سکتا ہے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: