உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جنوبی کشمیر میں انکاؤنٹر کے دوران پولیس نے ہائبریڈ ملیٹنٹ کے مارے جانے کا کیا دعویٰ

    Youtube Video

    پولیس نے ایک ٹویٹ کے ذریعے دعویٰ کیا کہ ملیٹنٹوں کی ابتدائی فائرنگ سے لشکر طیبہ سے منسلک ایک ہائیبرڈ ملیٹنٹ سجاد تانترے گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ اگرچہ سجاد کو فوری طور پر بجبہاڑہ کے سب ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن ڈاکٹروں نے سجاد کو مردہ قرار دیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir, India
    • Share this:
    جموں کشمیر:- جنوبی کشمیر میں پولیس نے ایک انکاونٹر کے دوران ہائبریڈملیٹینٹ کے مارے جانے کا دعویٰ کیا اور مہلوک ملی ٹنٹ کو غیر مقامی افراد پر حملوں میں بھی ملوث قرار دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جموں کشمیر پولیس اور فوج کی 3 راشٹریہ رایفلز نے ملیٹینٹوں کی موجودگی کی ایک مصدقہ اطلاع کی بناء پر اننت ناگ کے ڈڈو مرہامہ علاقے کا محاصرہ کیا۔ اس دوران جوں ہی پولیس اور فوج کی مشترکہ پارٹی اس مقام پر پہنچ گئی جہاں ملیٹنٹ موجود تھے تو ملیٹنٹوں نے سرچ پارٹی پر فائرنگ کی۔

    پولیس نے ایک ٹویٹ کے ذریعے دعویٰ کیا کہ ملیٹنٹوں کی ابتدائی فائرنگ سے لشکر طیبہ سے منسلک ایک ہائیبرڈ ملیٹنٹ سجاد تانترے گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ اگرچہ سجاد کو فوری طور پر بجبہاڑہ کے سب ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن ڈاکٹروں نے سجاد کو مردہ قرار دیا۔ پولیس کے مطابق سجاد کو پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا اور اسی کی نشاندہی پر ڈڈو مرہامہ میں چھانپہ ماری انجام دی اور وہ انکاونٹر کے وقت سکیورٹی فورسز کی سرچ پارٹی کے ساتھ تھا۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ سجاد نے تفتیش کے دوران اس بات کا انکشاف کیا کہ 12 نومبر کو رخ مومن اننت ناگ میں غیر مقامی افراد پر حملے میں وہ ملوث تھا اور اس حملے میں اتر پردیش کے دو مزدور شدید طور پر زخمی ہو گۓ تھے جن میں سے بعد میں چھوٹو پرساد نامی مزدور کی موت واقع ہوگئی۔

    بھائی نے سوتیلی بہن کا کیا ریپ، حاملہ ہو گئی 13 سالہ لڑکی تو کرا دیا اسقاط حمل اور پھر۔۔۔


    پولیس نے اس بات کا بھی دعویٰ کیا کہ سجاد تانترے کی نشاندہی پر بعد میں حملے میں استعمال کئے گئے پستول اور گاڑی کو بھی ضبط کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے اور جلد ہی پولیس دیگر ہائبریڈ ملیٹنٹوں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق سجاد تانترے کا تعلق کولگام ضلع سے ہے اور وہ اسے قبل پی ایس اے تحت گرفتار ہوا تھا جس کے بعد اسے رہا کر دیا گیا تھا۔

    اروناچل میں ایئرپورٹ کا افتتاح کرکےبولے پی ایم مودی، اٹکانا،لٹکاناوبھٹکانا والاوقت چلا گیا

    ادھر جموں کشمیر پولیس اور فوج کی نے 2 آر آر نے سرینگر کے مضافات میں مزید تین ہائیبرڈ ملیٹنٹوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ان ملیٹنٹوں سے 3 اے کے 47 رائیفلیں، 2 پستول، 9 میگزین، گولیوں کے 200 راؤنڈ بھی برآمد کر لئے ہیں۔ پولیس نے اس کاروائی کو ایک اہم کامیابی قرار دیا ہے۔

     
    Published by:Sana Naeem
    First published: