உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں کشمیر کے پلوامہ میں سکیورٹی فورسز نے لشکر طیبہ کے دو 2 اوور گراؤنڈ ورکروں کو کیا گرفتار

     سکیورٹی فورسز نے پلوامہ میں لشکر طیبہ کے 2 اوور گراؤنڈ ورکروں کی گرفتاری عمل میں لاکر اور 2 آئی ای ڈی استعمال کرنے سے قبل ہی برآمد کی۔

    سکیورٹی فورسز نے پلوامہ میں لشکر طیبہ کے 2 اوور گراؤنڈ ورکروں کی گرفتاری عمل میں لاکر اور 2 آئی ای ڈی استعمال کرنے سے قبل ہی برآمد کی۔

    سکیورٹی فورسز نے پلوامہ میں لشکر طیبہ کے 2 اوور گراؤنڈ ورکروں کی گرفتاری عمل میں لاکر اور 2 آئی ای ڈی استعمال کرنے سے قبل ہی برآمد کی۔

    • Share this:
    جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ملیٹنٹوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے پلوامہ میں لشکر طیبہ کے 2 اوور گراؤنڈ ورکروں کی گرفتاری عمل میں لاکر اور 2 آئی ای ڈی استعمال کرنے سے قبل ہی برآمد کی۔ جموں کشمیر پولیس نے بدھ کے روز جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں لشکر طیبہ تنظیم کے دو دہشت گرد ساتھیوں کو گرفتار کرنے اور ان کے قبضے سے آئی ای ڈی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
    پولیس نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پلوامہ پولیس کے مشترکہ ناکے کے دوران سرکیولر روڈ پلوامہ پر 55 آر آر اور 182 بٹالین سی آر پی ایف نے ممنوعہ ملی ٹنٹ تنظیم لشکر طیبہ کے دو سرگرم ساتھیوں کو گرفتار کیا۔
    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گرفتار شدہ ملی ٹنٹ ساتھیوں کی شناخت امیر بشیر ڈار ولد بشیر احمد ڈار ساکنہ سرنو پلوامہ اور مختار احمد بٹ ولد عبدالجبار بٹ ساکنہ ماتری بگ شوپیاں کے بطور ہوئی ہے۔ اس دوران سکیورٹی فورسز کی اس مشترکہ کاروائی میں گرفتار شدہ اوجی ڈبلیوز کے قبضے سے دو بارودی مواد برآمد کی ہیں ۔جوکہ استعمال سے قبل ہی برآمد کی گی۔

    پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی اس کروایی سے ملی ٹنٹوں کی ایک بڑی کاروائی کو ٹال دیا گیا ہے ۔تاہم جموں کشمیر پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 315/21 پولس اسٹیشن پلوامہ میں درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: