اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جموں میں تعمیرکئے جارہے سیمی رنگ روڈ کا کام آئندہ مارچ تک مکمل ہو: ارون کمار

    jammu and kashmir:  انہوں نے کہاکہ اس سڑک کی تعمیر سے اس علاقے کی ترقی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اسے سیاحتی اعتبار سے ترقی دینے میں بھی مدد ملے گی۔

    jammu and kashmir: انہوں نے کہاکہ اس سڑک کی تعمیر سے اس علاقے کی ترقی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اسے سیاحتی اعتبار سے ترقی دینے میں بھی مدد ملے گی۔

    jammu and kashmir: انہوں نے کہاکہ اس سڑک کی تعمیر سے اس علاقے کی ترقی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اسے سیاحتی اعتبار سے ترقی دینے میں بھی مدد ملے گی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir, India
    • Share this:
      رمیش امباردار:
      جموں و کشمیر کےچیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمارمہتاج نے افسران سے کہا ہے کہ وہ جموں میں تعمیرکئے جارہے سیمی رنگ روڈ کے کام کو آئیندہ مارچ تک مکمل کریں ۔ انہوں نے افسران سے یہ بھی کہا کہ وہ جموں شہر کے گرد و نواح میں ایک رنگ روڈ کے تعمیر کرنے کے امکانات کو بھی تلاشیں۔ جموں کے سیول سیکریٹریٹب میں جموں و کشمیر کے ترقیاتی منظر نامے بشمول سڑکوں اور قومی شاہراوں کی ترقی کاجائیزہ لینے کے لئے بلائی گئی ایک میٹنگ سے خطاب کرتےہوئے چیف سیکریٹری نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ کٹھوعہ بنی سرتھل بھدرواہ ڈوڈہ سڑک کا جلد سے جلد ڈی پی آر تیار کریں تاکہ ان علاقوں کی سیاحت کو فروغ دیا جاسکے۔

      انہوں نے کہاکہ اس سڑک کی تعمیر سے اس علاقے کی ترقی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اسے سیاحتی اعتبار سے ترقی دینے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے اس سڑک وک براہ راست جموں سرینگر قومی شاہراہ اور سنتھن کشتواڑ سڑک سے جوڑنے کی بھی ہدایات دیں تاکہ ان سڑکوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال ہو اور لوگوں کی مشکلات ختم ہوں۔ انہوں نے سنتھن کشتواڑ اور سونمرگ سڑک کی لگاتار تجدید و مرمت جاری رکھنے کے لئے بھی کہا۔انہوں نے ان سڑکوں پر مشینری اور افرادی قوت کی دستیابی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایات دیں تاکہ برفباری کے حالات میں ان سڑکوں پر جلد سے جلد ٹریفک بحال کیا جاسکے۔ ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے دلی کڑرا ایکس پریس وے کو جموں سرینگر سڑک کے ساتھ رسائی کو ممکن بنانے کے اقدامت اٹھائے جانے کی بھی افسران کو ہدایت دی تاکہ اس ایکسپریس وے کے زریع سفر کرنے والے مسافر سرینگر کا بھی رُخ کر سکیں۔

      انہوں نے جموں سرینگر شا ہراہ کی حالت بہتر بناکر سفری وقت میں کمی لانے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے جواہر ٹنل اور پتنی ٹاپ کے سیکٹروں کو بھی ہائی وے کا درجہ دینے کے لئے کہا تاکہ ان سیکٹروں کے رکھ رکھاو کا کام بھی جاری رہے۔ انہوں نے جموں سرینگر ہائی وے پر ٹنل نمبر تین اور ٹنل نمبر پانچ کے کام میں ہورہی تاخیرکا بھی نوٹس لیا اور تعمیراتی ایجنسیوں کو ان ٹنلوں کو جلد مکمل کرنے کے لئے کہا ۔چیف سیکریٹری نے رامبن اور بانہال کے درمیاں بلا خلل ٹریفک کی نقل و حرکت یقینی بنانے کے اقدامات اٹھانے کی ضلعانتظامیہ اور ٹریفک پولیس کو ہدایات دیں۔ انہوں نے بڈگام یوسمرگ دودھ پتھری توسہ میدان کو آپس میں سڑکوں سے جوڑنے کی بھی ہدایات دیں ۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: