جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر اور ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ کے چیرمین منوج سنہا نے کہا ہے کہ ماتا ویشنو دیوی جی کی یاترا پر آنے والے یاتریوں کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے شرائین بورڈ اقدامات کر رہا ہے۔ شری ماتا ویشنو دیوی کی مقدس گوفہ کے نزدیک نئے تعمیر کئے گئے درگا بھون کا افتتاح کرنے کے موقع پر حاضری سے خطاب کرتے ہوئے منوج سنہا نے کہا کہ اس بھون میں روزانہ تین ہزار یاتریوں کے ٹھہرنے کی گنجائیش ہے اور یہاں یاتریوں کوہر ضروری سہولت دستیاب رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ جدید انفراسٹرکچر کی تعمیر کے ذریعے مذہبی اور ثقافتی ورثے کو زندہ کیا جارہا ہے اور انتظامیہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے سنجیدہ ہے کہ شری ماتا ویشنو دیوی کی یاترا پر آنے والے یاتریوں کی اچھ دیکھ بھال ہو اور انہیں کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
سیاحوں کیلئےکھلا سرینگر میں قائم ایشیاکاسب سےبڑا ٹیولپ گارڈن، منوج سنہا نےسیاحوں کودی دعوتانہوں نے کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم روایتی اقدار کو تقویت دیں اور ملک اور بیرون ملک سے یاترا پر آنے والے عقیدت مندوں کے لئے تمام سہو لتیں دستیاب رکھیں۔ لیفٹننٹ گورنر نے کہا کہ ماتا ویشنو دیوی جی کی یاترا پر آنے والے یاتریو ں کے لئے سہولیات میسر کراتے ہوئے تاجروں، گھوڑے والوں، مقامی تاجر برادری اور دیگر متعلقہ لوگوں کے مفادات کا تحفظ کیا جارہا ہے۔
جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد یو ٹی سیاحت کا مرکز بن گیا: ترون چگ
منوج سنہا نے کہا کہ تارا کوٹ سے سانجھی چھت تک جلد ایک روپ وے تعمیر کیا جائے گا جس سے یہاں آنے والے یاتریوں کو کافی آرام ملے گا اور وہ آسانی سے اس یاترا کو مکمل کرپائیں گے۔ اس موقع پر شری ماتا شرائین بورڑ کے کئی اعلی عہدیدار اور یاتری بھی موجود تھے۔ واضح رہے ہر ماہ لاکھوں کی تعداد می یاتری شری ماتا ویشنو دیوی کی پویتر گُپھا میں درشن کے لئے یہاں پہنچ رہے ہیں۔
(رپورٹ: رمیش امباردار) سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔