உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایک نجی ہوٹل گرینڈ ممتاز کی ٹیم نے پہلی بار برف سے تراش کربنایا تاج محل

    Youtube Video

    برف سے تراش کر یہ تاج محل Taj Mahal سیاحوں کاخاص توجہ کا مرکز بن گیا۔کافی تعداد میں سیاح اور مقامی سیلانی اس تاج محل کو دیکھنے کے لئے پہنچ رہے ہیں۔

    • Share this:
    تاج محل دنیا کے سات عجائبات میں سے ایک ہے جب اسی تاج محل کا نقل کیاجائے وہ بھی برف سے تو اس کا کچھ اور ہی دلفریب منظر ہوگا۔ ایسا ہی شاہکار سیاحتی مقام گلمرگ میں ایک نجی ہوٹل گرینڈ ممتاز کی ٹیم نے پہلی بار برف سے تراش کر تاج محل بنایا۔ برف سے تراش کر یہ تاج محل سیاحوں کاخاص توجہ کا مرکز بن گیا۔کافی تعداد میں سیاح اور مقامی سیلانی اس تاج محل کو دیکھنے کے لئے پہنچ رہے ہیں۔ ہوٹل انتظامیہ کاکہناہے کہ برف کا یہ شاہکار تقریباًسو گھنٹے یعنی سترہ دنوں میں منفی درجہ حرارت کے دوران تخلیق کیاگیا۔اس تاج محل کی چوڑائی چوبیس فٹ اور اونچائی سولہ فٹ ہے۔اس شاہکار کو تخلیق کرنے میں کسی بھی ماہر کی مدد نہیں لی گئی بلکہ ہوٹل کے ارکان نے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر بنایا۔

    یہ قدم اس لئے اٹھایا گیا تاکہ گلمرگ میں سیاح اس ہنر کی جانب بھی متوجہ ہوں اور ساتھ ہی تمام سیاحوں اور مقامی لوگوں کو منفرد تجربہ فراہم کرے گا۔گرینڈ ممتاز کے جنرل منیجرستیہ جیت گوپال نے نیوز18اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کافی عرصہ سے سوچ رہے تھے کہ ہوٹل کے احاطے میں سیاحوں کی توجہ اور دلچسپی کے لئے کچھ خاص بنایا جائے ان کا ہوٹل ممتاز نام سے تو انہوں نے ممتاز محل یعنی تاج محل کی یاد کو تازہ کرنے کے لئے کوشش کی کہ برف سے یہ مجسمہ تراش کر تاریخ رقم کی جائے۔ ستیہ جیت گوپال نے مزید کہاکہ گلمرگ میں برف کافی جمع ہوتی ہے اور یہاں برف کی کمی نہیں تو انہوں نے فیصلہ لیا کہ برف ایسا شاہکار تخلیق کیاجائے جو سیاحوں کاتوجہ کا مرکز بن جائے۔



    انہوں نے کہاکہ جب ان کی ٹیم نے یہ پایہ تکمیل تک پہنچایا تو سیاحوں کا خود بخود توجہ اور دلچسپی کا مرکز بن گیا۔ گلمرگ میں یہ سن کر سیاح گرینڈ ممتاز پہنچ جاتے ہیں اور اس شاہکار کا نظارہ کرتے ہیں۔ سیاحوں نے نیوز18اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ ممبئی سے کچھ سیاحوں نے نیوز18اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جب گلمرگ پہنچ کر انہوں نے سنا کہ یہاں برف کا اگلیو اور تاج محل برف سے بنایا گیا تو انہوں نے پہلے اپنے گائیڈکو ان جگہوں پر پہنچانے کے لئے کہا۔جوں ہی ہم تاج محل دیکھنے کے لئے پہنچے تو واقعی یہ کاریگری کا بہترین نمونہ ہے ۔

    برف سے کوئی چیز بنانا انہوں نے نہ کبھی دیکھا نہ ہی سنا تھا یہاں آکر انہیں کافی خوشی ہوئی۔گرینڈ ممتاز ہوٹل جنرل منیجر ستیہ جیت گوپال کا کہناہے کہ اس شاہکار میں کسی ماہر کی مدد نہیں لی گئی نہ ہی اس کے بنانے میں کوئی مصنوعی چیز کا استعمال کیاگیا۔ بلکہ منفی درجہ حرارت میں ان کی ٹیم نے یہ کمال دکھایا۔ضرورت اس بات کی ہے کہ اس طرح کے شاہکار کی پزیرائی ہر سطح پرہونی چاہے۔واضح رہے کہ گلمرگ میں گزشتہ کئی سالوں میں برف سے مجسمے تراشنے کا کام شروع کیاگیا اور مختلف فنکار اپنے جوہر دکھارہے ہیں۔ گلمرگ میں ہی ایک اور نجی ہوٹل کی ٹیم نے دنیا کا سب بڑا برف کا اگلیو کیفے بنایا جسے دیکھنے کے لئے کافی تعداد میں سیاح آرہے ہیں۔ اگلے سال زیادہ سے زیادہ لوگ گلمرگ میں برفیلے آرٹ وابستہ رہیں گے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: