ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

چوروں نے انوکھے انداز میں دی چوری کی واردات انجام اس حلیے میں آئے نظر کہ۔۔۔

کپواڑہ ضلع کے گونی پورہ علاقے میں دوران شب نقب زنوں نے چوری کی ایک واردات انجام دی۔ جس طرح سے چوروں نے اس واردات کو انجام دیا اس بارے میں جان کر سبھی کے ہوش اڑ گئے۔

  • Share this:
چوروں نے انوکھے انداز میں دی چوری کی واردات انجام اس حلیے میں آئے نظر کہ۔۔۔
کپواڑہ ضلع کے گونی پورہ علاقے میں دوران شب نقب زنوں نے چوری کی ایک واردات انجام دی۔ جس طرح سے چوروں نے اس واردات کو انجام دیا اس بارے میں جان کر سبھی کے ہوش اڑ گئے۔

کپواڑہ ضلع کے گونی پورہ علاقے میں دوران شب نقب زنوں نے چوری کی ایک واردات انجام دی۔ جس طرح سے چوروں نے اس واردات کو انجام دیا اس بارے میں جان کر سبھی کے ہوش اڑ گئے۔  دوران شب چوروں کی ایک جماعت نے گونی پورہ میں دکانوں پر دعوا بولا اور چوری کی ایک واردات انجام دی۔ تاہم تالا توڑنے کی آوازیں مقامی لوگوں نے سنی۔ تاہم مقامی لوگوں نے نقب زنوں پر دعوی بول دیا اور فوری طور پر انھیں پولیس کے حوالے کر دیا۔ واضح رہے کہ چوروں نے ایک انوکھے طریقے سے فوجی وردی پہن کر کو چوری انجام دی ۔ تاہم پولیس اور عام لوگوں نے بروقت کاروای کر کے اس کوشش کو ناکام بنادیا۔


پولیس کا کہنا ہے کہ چوروں سے چوری کئے گئے اشیا برآمد کی گئی تاہم موقع پر فرار ہوئے مزید چوروں کی تلاش بڑے پیمانے پر جا ری ہے اور پولیس نے مختلف جہگوں پر چھاپہ مار کاروائی شروع کی ہے۔ ادھر ہندوارہ میں بھی اسطرح کی کاروائیوں میں کئی افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پورے ضلع میں پچھلے ایک مہینے سے چوروں کا نیٹ ورک سرگرم ہوا ہے اور چوری کی وارداتوں کے ساتھ ساتھ آتشزدگی کی وارداتیں انجام دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم پولیس لگاتار اس پر کڑی نگاہ رکھی ہوئی ہے۔


پولیس نے لوگوں سے کہا کہ جہاں پر مشکوک حالت میں لوگ دکھائی دیں گے پولیس کو فوری طور اطلا ع کریںدرٰیں اثنا کپوارہ ضلع میں کرناہ سے لیکر لنگیٹ ہندوارہ اور لولاب میں چور بیچ بیچ چوری کی کاوائیاں انجام دیتے ہیں۔ لوگ پولیس سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ فوری طور پر اس نیٹ ورک کو بے نقاب کیا جائے اور اس چوری کی وارداتوں میں ملوث افراد کو کڑٰ ی سزا ملنی چاہئئے۔ایس ایس پی کپواڑہ شیر رام امبار کار نے نیوز 18 سے بات کرتے ہوے کہا ۔کہ گرفتار کئے گئے چور سے تفتیش جاری اور بہت جلد پورے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا جاے اور انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جائے گا۔

Published by: Sana Naeem
First published: Jan 12, 2021 03:59 PM IST