உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: کرگل فتح کی مشعل کشمیر وادی میں داخل، اجرو قاضی گنڈ میں شاندار استقبال

    J&K News: کرگل فتح کی مشعل کشمیر وادی میں داخل، اجرو قاضی گنڈ میں شاندار استقبال

    J&K News: کرگل فتح کی مشعل کشمیر وادی میں داخل، اجرو قاضی گنڈ میں شاندار استقبال

    Jammu and Kashmir :۔ 23 ویں کرگل وجے دیوس کی یاد میں کرگل فتح کی مشعل آج وادی کشمیر میں داخل ہوئی ، جس کے بعد 28 جون کو مشعل اننت ناگ کے کھنہ بل پہنچا دیا جائے گا۔

    • Share this:
    جموں و کشمیر: 23 ویں کرگل وجے دیوس کی یاد میں کرگل فتح کی مشعل آج وادی کشمیر میں داخل ہوئی ، جس کے بعد 28 جون کو مشعل اننت ناگ کے کھنہ بل پہنچا دیا جائے گا۔ کرگل وجے دیوس کی یاد میں ملک کے بہادروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کی غرض سے یہ مشعل تقریباً 40 دنوں میں 400 کلومیٹر کا سفر طے کرتے ہوئے آج کشمیر پہنچ گئی۔  ’کرگل فتح کی مشعل‘ 26 جولائی 2022 کو کرگل وار میموریل پہنچے گی ۔

     

    یہ بھی پڑھئے: پہلگام اور بال تل سے30 جون کو امرناتھ یاتریوں کا پہلا جتھا ہوگا روانہ


    کرگل فتح کی یہ مشعل حال ہی میں تعمیر کی گئی نو یگا ٹنل کے شمالی پورٹل کے ذریعے وادی میں داخل ہوئی ۔ اس موقع پر مشعل کا شاندار استقبال کیا گیا اور اجرو قاضی گنڈ کے مقام پر وجے دیوس کی اس مشعل کو فوج کی چنار کور کے سپاہیوں کے سپرد کیا گیا۔

     

    یہ بھی پڑھئے: بے گناہ کو چھیڑو مت اور گنہگار کو کسی بھی حال میں چھوڑو مت : منوج سنہا


    اس موقع پر اجرو قاضی گنڈ میں ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا ، جہاں پر جنگی ہیروز اور کرگل جنگ کے بہادروں کی یاد میں جنگ کے سابق فوجیوں اور ملک کی خدمت کرنے والے سپاہیوں نے اجرو قاضی گنڈ میں پھولوں کی چادر چڑھائی۔  ایک بڑا پرجوش اجتماع جس میں 110 اسکولی بچے، 95 سابق فوجی اور پانچ کرگل جنگ کے سابق فوجی بھی موجود رہے۔ اس موقع پر کرگل فتح کی مشعل کا شاندار استقبال کیا گیا اور وطن کیلئے جان نچھاور کرنے والے بہادر سپاہیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

    تقریب میں آرمی گڈول اسکول اجرو قاضی گنڈ کے طلبہ نے حب الوطنی کے گیت گائے اور تقریب کو رنگا رنگ بنا دیا۔ فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق 28 جون کو کرگل فتح کی یہ مشعل اجرو قاضی گنڈ سے نکل کر کھنہ بل اننت ناگ پہنچ جائے گی، جہاں پر مشعل کا پرجوش اور شاندار استقبال کیا جائے گا اور اسی طرح سے مختلف اسٹیشنوں سے ہوتے ہوئے یہ مشعل کرگل پہنچ جائے گی ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: