جموں کشمیر کے موسم میں تبدیلی جاری ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں میں موسم صاف رہنے سے ریاست کے تقریباً سبھی علاقوں کے درجہ حرارت میں اضافہ درج ہو اہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں معمول سے 4-3 ڈگری کا اضافہ ہوا ہے۔
حالانکہ رات کو ابھی ٹھنڈک قائم ہے۔ موسمیاتی مرکز سرینگر نے 9 اور 10 فروری کو جموں کشمیر کے کچھ حصوں میں بھاری بارش اور برفباری کا انتباہ جاری کیا ہے۔ 11 فروری کو بھی موسم خراب ہوگا۔ اس کا جموں -سرینگر قومی شاہراہ سمیت دیگر رابطہ سڑکوں پر اثر پڑسکتا ہے۔ جموں میں منگل کی شروعات صاف موسم کے ساتھ ہوئی ہے۔ دوپہر کو تیز دھوپ نکلنے سے تپش کا احساس ہوا۔ یہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے تھوڑا چڑھ کر 22.1 اور کم از کم درجہ حرارت 8.4 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔
بانیہال میں کم از کم درجہ حرارت 2.0 بٹوت میں 2.0، کٹڑا میں 8.8 اور بھدرواہ میں 0.2 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا ہے۔ وادی کشمیر میں بھی موسم صاف رہا۔ سری نگر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 3.5 ڈگری چڑھ کر 12.7 اور کم از کم درجہ حرارت 2.7 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔
اس سے پہلے گزشتہ ماہ جنوری کے آخری تین دنوں میں دو دن موسم میں بہتری کے بعد پھر ایک مرتبہ مغربی ہوائوں نے جموں و کشمیر کے موسمی حالات بدل دئے تھے۔ وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں بھاری برفباری ہوئی جبکہ جموں کے میدانی علاقوں میں زبردست بارشیں جاری رہیں۔ پوری وادی برف کی سفید چادر میں لپٹی ہوئی نظر آئی، جس کی وجہ سے معمولات زندگی پراثر پڑا ہے۔ مشہور سیاحتی مقام گلمرگ ، سونمرگ اور پہلگام میں ایک فُٹ سے زیادہ برفباری ہوئی جبکہ دیگر میدانی علاقوں میں دو انچ سے چار انچ برف ریکارڈ کی گئی ۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔