ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

بیوی نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر  شوہر کے ساتھ کیا یہ گھنونا کام، پولیس نے قبر سے نکالی لاش تو کھلا راز۔۔۔

پولیس نے ہر زاویے سے جانچ شروع کردی تھی ۔ ڈی ایم بارہمولہ کے احکامات کے مطابق جی ایم سی براہمولہ کے ڈاکٹروں کے ذریعہ سے لاش کو قبر سے باہر نکال کر پوسٹ مارٹم کرایا گیا۔ اس دوران میڈیکل رپورٹ اور گواہوں کے بیانات کے بعد ایس ڈی پی او پٹن ظفر مہدی کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے تحقیقاتی کاروائی شروع کردی گئی۔

  • Share this:
بیوی نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر  شوہر کے ساتھ کیا یہ گھنونا کام،  پولیس نے قبر سے نکالی لاش تو کھلا راز۔۔۔
پولیس نے ہر زاویے سے جانچ شروع کردی تھی ۔ ڈی ایم بارہمولہ کے احکامات کے مطابق جی ایم سی براہمولہ کے ڈاکٹروں کے ذریعہ سے لاش کو قبر سے باہر نکال کر پوسٹ مارٹم کرایا گیا۔ اس دوران میڈیکل رپورٹ اور گواہوں کے بیانات کے بعد ایس ڈی پی او پٹن ظفر مہدی کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے تحقیقاتی کاروائی شروع کردی گئی۔

شمالی کشمیر کے رینجی پٹن سے تعلق رکھنے والے محمد الطاف نامی شخص اپنے آبائی گھر سری وار پورہ سے رینجی میں گھر جمائی بطور کئی برس پہلے شادی ہوئی تھی ۔ دونوں میاں بیوی زندگی گزار رہے تھے لیکن کیا معلوم تھا کہ خوبصورت زندگی کے خوابوں کے ساتھ مقتول محمد الطاف نامی کو ہمسفر بنانے والی بیوی تسلیمہ بیگم کے ہاتھوں زندگی کی آخری سانس لیں گے۔ رینجی پٹن میں گزشتہ ماہ کے آٹھ اور نو مارچ کے درمیانی شب کو محمد محمد الطاف اپنے گھر میں ہی گائے خانے کے پاس مردہ حالت میں پڑے ملے تھے۔ بیوی نے صبح ہوتے ہی چیخ و پکار شروع کی اس دوران پہلے تولوگوں کو لگا کہ یہ فطری موت ہے اوراسے رینجی پٹن میں سپرد خاک کردیا گیا تھا لیکن وقت گزرتے گزرتے محمد الطاف کے گھروالوں کو یقین نہیں آیا اور انہوں نے قتل کا شبہ ظاہر کرتے پولیس اسٹیشن پٹن میں شکایت درج کروائی ۔

پولیس نے ہر زاویے سے جانچ شروع کردی تھی ۔ ڈی ایم بارہمولہ کے احکامات کے مطابق جی ایم سی براہمولہ کے ڈاکٹروں کے ذریعہ سے لاش کو قبر سے باہر نکال کر پوسٹ مارٹم کرایا گیا۔ اس دوران میڈیکل رپورٹ اور گواہوں کے بیانات کے بعد ایس ڈی پی او پٹن ظفر مہدی کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے تحقیقاتی کاروائی شروع کردی گئی۔ ایس ایس پی بارہمولہ رئیس محمد بٹ نے پٹن پولیس اسٹیشن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تمام واقعہ کا خلاصہ کیا۔ایس آئی ٹی کی ٹیم نے تمام وسائل ،تکنیکی اور انسانی ذہانت کے امتزاج کا استعمال کرکے مقتول کی اہلیہ تسلیمہ بیگم کو راڈار پر رکھا گیا۔

مسلسل پوچھ تاچھ کے دوران محمد الطاف کی اہلیہ تسلیمہ بیگم نے اپنے عاشق اور ہمسایہ غلام محمد ڈار ولد محمد رمضان ڈار کے ساتھ مل کر اقبال جرم کیا۔ دونوں نے ایک ماہ قبل الطاف کو قتل کرنے کی سازش کی تھی کیونکہ دونوں کے درمیان ناجائز تعلقات چل رہے تھے ۔ پولیس کے پریس ریلیز کے مطابق آٹھ مارچ کو دونوں عاشق اور معشوق نے اپنے منصوبے کو حتمی شکل دےکر الطاف کے سر پر ڈھنڈےسے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے دکھیل دیا گیا ہے ۔


مزید تفتیش جاری ہے۔مقامی لوگوں نے اس واقعہ کو جلد حل کرنے پر پٹن پولیس کی خوب سراہاناکی۔ان لوگوں کا کہناہے کہ عدالت میں ان دونوں کو سخت سزاملنی چاہئے ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ایسے رونگٹے کھڑا کردینے والے واردات پر روک تھام لگنی چاہے اور عدالتوں کی سنوائیوں کے بعد ایسے افراد کو سخت سےسخت سزا ملنی چاہے۔ اس سلسلے میں بیداری پروگراموں کی بھی ضرورت ہے ساتھ ہی گھروں میں افراد خانہ کو ہر ایک پر نگاہ رکھنی چاہے ۔

Published by: Sana Naeem
First published: Apr 23, 2021 03:44 PM IST