உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ڈاکٹروں نے شخص کے منہ سے دنیا کا سب سے لمبا 37 اعشاریہ پانچ ملی میٹر دانت نکالا

     ایسا ہی عالمی ریکارڈ ضلع بڈگام کے سب ڈسٹرکٹ اسپتال بیروہ میں قائم ہونے کا دعویٰ کیاگیا۔ جہاں پر ڈاکٹروں نے ایک شخص کے منہ سے دنیا کا سب سے لمبا سینتیس اعشاریہ پانچ ملی میٹر  دانت نکالا۔

    ایسا ہی عالمی ریکارڈ ضلع بڈگام کے سب ڈسٹرکٹ اسپتال بیروہ میں قائم ہونے کا دعویٰ کیاگیا۔ جہاں پر ڈاکٹروں نے ایک شخص کے منہ سے دنیا کا سب سے لمبا سینتیس اعشاریہ پانچ ملی میٹر دانت نکالا۔

    ایسا ہی عالمی ریکارڈ ضلع بڈگام کے سب ڈسٹرکٹ اسپتال بیروہ میں قائم ہونے کا دعویٰ کیاگیا۔ جہاں پر ڈاکٹروں نے ایک شخص کے منہ سے دنیا کا سب سے لمبا سینتیس اعشاریہ پانچ ملی میٹر دانت نکالا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir, India
    • Share this:
    دنیا میں مختلف طرح کے عالمی ریکارڈ قائم ہوتے ہیں۔کیا کبھی آپ نے سنا ہے کہ ایک شخص کے منہ سے نکالا جانے والے دانت کا بھی عالمی ریکارڈ قائم ہوتا ہے جی ہاں انسان کے منہ میں لمبے دانت بھی ہوتے ہیں جن کی باضابطہ طور پر پیمائش ہوتی ہے اور اسے عالمی ریکارڈ میں درج کیاجاتا ہے۔ ایسا ہی عالمی ریکارڈ ضلع بڈگام کے سب ڈسٹرکٹ اسپتال بیروہ میں قائم ہونے کا دعویٰ کیاگیا۔ جہاں پر ڈاکٹروں نے ایک شخص کے منہ سے دنیا کا سب سے لمبا سینتیس اعشاریہ پانچ ملی میٹر  دانت نکالا۔ اس سے پہلے نکالا جانے والا سب سے لمبا دانت جرمن شہر آفن بیچ میں ڈاکٹر میکس لیوکس نے نکالا تھا اور اس کی پیمائش دوہزار اٹھارہ 2018 میں سینتیس اعشاریہ دو 37.2 ملی میٹر تھی۔ ایس ڈی ایچ بیروہ میں نکالا جانے والادانت سینتیس اعشاریہ پانچ  37.5 ملی میٹر سے زیادہ لمبا ہے۔ نکالا گیا دانت Maxillary canine تھا۔

    ڈاکٹروں کی ٹیم میں ڈاکٹر طاہر سید، ڈاکٹر روف احمد، مظفر الزماں ڈی ٹی، عبدالاحد ڈی ٹی، حسینہ اختر ڈی ٹی اور ڈاکٹر امتیاز بانڈے شامل تھے۔ اس کام کی نگرانی بی ایم او بیروہ ڈاکٹر جاوید احمد کررہے تھے۔سن پاہ بیروہ کے رہنے والے نظیر احمد نے دانت میں درد کی شکایت کی جس کے بعد ڈاکٹروں نے معائنہ کرکے اس نکالنے کا مشورہ دیا۔ مریض کی رضامندی کے بعد ڈاکٹروں نے جب اس کا دانت نکالا تو اس کی لمبائی دیکھ کر ڈاکٹروں نے اس پیمائش کی تو یہ جرمن ریکارڈ سے لمبا پایا گیا اس طرح سب ڈسٹرکٹ اسپتال بیروہ میں دنیا کے لمبے دانت نکالنے کا عالمی ریکارڈ قائم ہوا۔سب ڈسٹرکٹ اسپتال بیروہ کے ڈاکٹر اب اسے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اندراج کرنے کی درخواست دیں گے اور وہ امید کرتے ہیں بہت جلد اسے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کیاجائےگا۔



    ڈاکٹر امتیاز جو دانتوں کےڈاکٹرہیں نے نیوز 18 سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جب یہ مریض یہاں علاج کی غرض سے آئے تو ہم نے ان کا علاج کیا بالآخر اسے یہ دانت نکالنا پڑا۔ان کی رضا مندی کے بعد ہماری ٹیم نے اس دانت کو نکالا مریض نظیر احمد اب صحتیاب ہورہے ہیں۔انہوں نے ڈاکٹروں کی بروقت محنت اور علاج ومعالجہ پر ان کی ستائش کی اور عالمی ریکارڈ قائم ہونے پر مسرت کااظہار کیا۔

    ایک حادثے میں جسمانی طور پر معذور ریاض احمد دوسروں کیلئے بنے مشعل راہ، جانئے پوری کہانی

    یجویندرچہل نے بیچ میدان میں تبریز شمسی کو ماری لات، کیمرے میں قید ہوگئی یہ حرکت

    نظیر احمد نے نیوز18 سے بات کرتے ہوئے کہا، جب مجھے درد ہوئی تو یہاں ڈاکٹر امتیاز کو دکھایا انہوں نے اسے نکالنے کا مشورہ دیا تو میں راضی ہوا ایک گھنٹے کے بعد جب ڈاکٹروں نے میرا دانت نکالا اس کے انہوں نے مجھے کہاکہ تمہارا دانت دنیا کا سب سے بڑا دانت ہے مجھے بھی خوشی ہوئی اور اللہ کا شکر ادا کیا کہ اس ذات پاک نے مجھے یہ شرف حاصل کیا"سرکاری اسپتالوں میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس مشینری سے لوگوں کو کافی فائدہ حاصل ہوتاہے۔نظیر احمد نے اگر چہ پہلے نجی اسپتال میں علاج کرایا جہاں سے مایوس ہوکر بیروہ کے سرکاری اسپتال پہنچے جہاں ڈاکٹروں نے انہیں ان کا علاج کرکے صحت مند بنایا۔مریض اور ان کے اہل خانہ نے بیروہ اسپتال کے عملے کا شکریہ اداکیا۔

    اگر چہ ہندوستان کی ریاست مدھیہ پردیش میں بھی ایک پرائیویٹ کلینک چلانے والے ایک ڈاکٹر نے دنیا کا سب سے لمبا انتالیس ملی میٹر دانت نکالنے کا دعویٰ کیاتھا۔تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ان کا دعویٰ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہوا یا نہیں۔ ادھر محکمہ ہیلتھ کشمیر کی جانب سے بیروہ اسپتال میں بغیر پریشانی کے مریض کا دانت کامیابی سے نکالنے پر مبارکباد دی گئی مریض دانت نکالنے کے بعد سے مکمل صحت یاب ہے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: