உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں کشمیر سے اہم خبر! دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی کرنے کا امکان

    Youtube Video

    دہشت گردوں اور حفاظتی دستوں کے درمیان پانچ روز سے انکاؤنٹر مسلسل جاری ہے۔ مینڈھر کے جنگل میں وقفے وقفے سے فائرنگ ہو رہی ہے جس کی وجہ سے نزدیکی رہائش گاہوں میں دہشت اور خوف کا ماحول بنا ہوا ہے۔

    • Share this:
      جموں کشمیر سے اہم خبر سامنے آرہی ہے دہشت گردوں کے خلاف فوج فضائی کارروائی کر سکتی ہے۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھر سب ڈیویژن میں دہشت گردوں اور حفاظتی دستوں کے درمیان پانچ روز سے انکاؤنٹر مسلسل جاری ہے۔ مینڈھر کے جنگل میں وقفے وقفے سے فائرنگ ہو رہی ہے جس کی وجہ سے نزدیکی رہائش گاہوں میں دہشت اور خوف کا ماحول بنا ہوا ہے۔ فوج نے جنگل میں راکٹ لانچر کا استعمال کیا ہے۔
      جموں وکشمیر میں گزشتہ دنوں غیر کشمیریوں پر ہو رہے حملے سے خوف وہراس کا ماحول ہے۔ تقریباً ایک درجن سے زائد افراد کا قتل کردیا گیا ہے۔ بہار اور اترپردیش سے روزی روٹی کمانے آنے والے شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس طرح سے انتظامیہ پر بھی سوال اٹھ رہے ہیں۔

      6 اکتوبر سے کشمیر میں شہریوں کے قتل کا سلسلہ جاری ہے۔ 6 اکتوبر کو دہشت گردوں نے معروف فارمیسی مالک ایم ایل بندرو ، ایک غیر مقامی اسٹریٹ وینڈر اور ایک ٹیکسی ڈرائیور کا قتل کر دیا تھا۔ ٹھیک اسی کے دو دن بعد دہشت گردوں نے سرینگر شہر کے عیدگاہ علاقے میں اسکول کی پرنسپل سپندر کور اور ٹیچر دیپک شرما کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

      دہشت گردانہ حملوں (Terrorist Attack) میں پچھلے 11 دنوں میں 9 افراد ہلاک
      واضح ہو کہ 6 اکتوبر کے بعد سے وادی میں کئی شہری ہلاک ہوئے ہیں خاص طور پر وہ لوگ جو ریاست سے باہر کے ہیں۔ گزشتہ 11 دنوں کے دوران اب تک نو شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔۔

      غور طلب ہے کہ جموں و کشمیر میں فوج کی کارروائی سے بوکھلائے دہشت گردوں نے اتوار کے روز بھی ضلع کولگام میں دو غیر مقامی مزدوروں کو گولی مار کر ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا تھا۔ تینوں مزدور بہار کے رہنے والے ہیں۔ اس دہشت گردانہ حملے میں راجہ ریشی دیو اور جوگندر ریشی دیو کی موت ہو گئی جبکہ ایک مزدور شدید طور پر زخمی ہوگیا تھا۔

      قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں تقریبا 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں غیر مقامی مزدوروں پر یہ تیسرا حملہ ہوا تھا۔ بہار سے تعلق رکھنے والے گلی کوچوں کے دکاندار اروند کمار اور اترپردیش کے بڑھئی صغیر احمد کا سنیچر کی شام دہشت گردوں نے گولی مار کر قتل کردیا تھا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: