سرینگر: جموں کشمیر میں سرکاری ہدایت ناموں کے باوجود ڈاکٹر جنسی ناموں یعنی جینرک ادویات تجویز نہیں کرتے۔ یہ بات ماہرین نے آج سرینگر میں جن اوشدھی دیوس کے موقعہ پر کہی۔ سرینگر میں آج جن اوشدھی دیوس کے موقعہ پر ایک پروگرام منعقد کیا گیا جسمیں عام لوگوں کے ساتھ ساتھ طبی ماہرین نے بھی شرکت کی۔ پروگرام کے دوران شرکا وزیر اعظم نریندر مودی کے براہ راست خطاب کے پروگرام میں بھی شامل ہوئے۔ اس موقعہ پر نوڈل افسر پردھان منتری بھارتی جن اوشدھی پریوجنہ کشمیر کی نوڈل افسر ڈاکٹر رفعت نے کہا کہ یہاں پر اب جنریک ادویات کا استعمال بڑھ رہا ہے لیکن انھوں نے مانا کہ ابھی ان کا استعمال عام کرنے میں کئی رکاوٹیں حائل ہیں۔
ڈرگس اینڈ فوڈ کنٹرول کارپوریشن کی صوبائی صدر کشمیر ڈاکٹر عرفانہ نے کہا کہ جینرک میڈیسن اتنی ہی اثر دار ہیں جتنی کہ برانڈ کی ادویات۔ انھوں نے کہا کہ ڈرگس اینڈ فوڈ کنٹرول کارپوریشن کے عہدیدار مسلسل نمونے اٹھا کر انکا تجزیہ کرتے ہیں اور انھیں ہمیشہ معیاری پایا گیا ہے۔ ڈاکٹر عرفانہ نے کہا کہ یہ ادویات اس سستی ہیں کیونکہ ان پر پکیجنگ اور تشہیر کا خرچہ نہیں ہوتا۔ انھوں نے کہا کہ جنریک ادویات کمپنیوں کی ادویات کے مقابلے میں 60 فیصد تک سستی ہیں اور اثر دار بھی۔ جنریک میڈسن کا استعمال عام کیوں نہیں ہوتا۔
اس پر کمیونٹی میڈسن جی ایم سی سرینگر کے صدر پروفیسر محمد سلیم خان نے کہا کہ جب تک ڈاکٹر اپنے نسخوں میں جینرک ادویات تجویز نہیں کریں گے تب تک عام شہریوں کو مہنگی ادویات کے استعمال کے لئے مجبور کیا جاتا رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ جن اوشدھی کی ادویات سستی بھی ہیں اور اثر دار بھی لہذا ڈاکٹروں کو انکا استعمال کروانے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہئے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔