اپنا ضلع منتخب کریں۔

    نئےسال کے پہلے دن ہندوستان میں تیسرازلزلہ، اب لداخ میں زمین لرز ا اٹھی،کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں

    زلزلے کا مرکز کارگل سے 150 کلومیٹر نیچے تھا۔نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق زلزلے کی گہرائی زمین سے 150 کلومیٹر نیچے تھی۔ مرکز کی اطلاع میں کہا گیا کہ لداخ میں اتوار یکم جنوری کی شام 6:32:57 پر زلزلہ آیا۔ کرگل کے مقامی باشندوں نے اس کے جھٹکے محسوس کئے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Ladakh, India
    • Share this:
      لداخ میں زلزلہ: نئے سال کے پہلے دن شام 6.30 بجے ہندوستان میں پھر زلزلہ آیا۔ اس بار لداخ کی سرزمین کانپ اٹھی۔ زلزلے کی اطلاع نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے دی۔ مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.6 تھی۔لداخ کا زیادہ تر علاقہ پہاڑی ہے اس لیے خطرے کا امکان بھی زیادہ ہے۔ تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جس جگہ زلزلے کا مرکز تھا وہ کارگل سے 250 کلومیٹر دور ہے۔


      زلزلے کا مرکز کارگل سے 150 کلومیٹر نیچے تھا۔نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق زلزلے کی گہرائی زمین سے 150 کلومیٹر نیچے تھی۔ مرکز کی اطلاع میں کہا گیا کہ لداخ میں اتوار یکم جنوری کی شام 6:32:57 پر زلزلہ آیا۔ کرگل کے مقامی باشندوں نے اس کے جھٹکے محسوس کئے۔


      نیشنل کیپٹل ریجن میں بھی زمین لرز اٹھی۔لداخ سے پہلے آج (01-01-2023) ملک میں دو اور مقامات پر زلزلہ آیا۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (NCS) کے مطابق، اتوار (01-01-2023) کو صبح 1:19 بجے جھجر، ہریانہ کے شمال مغرب میں زلزلہ آیا۔جس کی گہرائی زمین سے 5 کلومیٹر نیچے تھی۔مرکز سے موصولہ ریڈنگ کے مطابق دہلی-این سی آر میں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.8 تھی۔

      اس کی وجہ سے دہلی-این سی آر کے کئی علاقوں میں زمین ہل گئی۔ اس کے بعد تقریباً 11 بجے خلیج بنگال میں زلزلہ آیا۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 4.5 ناپی گئی۔
      Published by:Mirzaghani Baig
      First published: