ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جنوبی کشمیر کےکولگام میں مشتبہ دہشت گردوں کے حملے میں بی جے پی کے 3 کارکن ہلاک

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں جمعرات کی شام دیر گئے مشتبہ دہشت گردوں کے حملے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے تین کارکن جاں بحق ہوئے۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 29, 2020 10:56 PM IST
  • Share this:
جنوبی کشمیر کےکولگام میں مشتبہ دہشت گردوں کے حملے میں بی جے پی کے 3 کارکن ہلاک
جنوبی کشمیر کےکولگام میں مشتبہ دہشت گردوں کے حملے میں بی جے پی کے 3 کارکن ہلاک

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں جمعرات کی شام دیر گئے مشتبہ دہشت گردوں کے حملے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے تین کارکن جاں بحق ہوئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنوبی ضلع کولگام کے وائی کے پورہ میں مشتبہ دہشت گردوں نے جمعرات کی شام دیر گئے بی جے پی کے تین کارکنوں پر فائرنگ کی۔

انہوں نے بتایا کہ تینوں زخمی کارکنوں کو نزدیکی ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ مہلوکین کی شناخت بی جے پی یووا مورچہ کے ضلعی جنرل سکریٹری فدا حسین ایتو، عمر رشید بیگ اور عمر رمضان حنان کے طور پر ہوئی ہے۔



پولیس ذرائع نےبتایا کہ حملے کے فوراً بعد علاقے کو محاصرے میں لےکر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کی نسبت متعلقہ پولیس تھانے میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔ دریں اثنا بی جے پی جموں و کشمیر یونٹ کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے پارٹی کارکنوں پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 29, 2020 10:28 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading