جموں و کشمیر کے راجوری میں دہشت گردانہ حملے میں تین شہری ہلاک، جانیے مکمل تفصیلات
فائرنگ ایک ہائیر سیکنڈری اسکول اور رام مندر کے قریب ہوئی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ فائرنگ ایک ہائیر سیکنڈری اسکول اور رام مندر کے قریب ہوئی۔ کچھ لوگ بندوق اٹھائے ایک کار میں آئے اور فائرنگ کرنے کے بعد اسی کار میں موقع سے فرار ہوگئے۔
جموں و کشمیر کے راجوری سے 7 تا 8 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک مشتبہ دہشت گردانہ حملے میں کم از کم تین عام شہری مارے گئے۔ ڈنگری گاؤں میں مبینہ طور پر دو دہشت گردوں نے 50 میٹر کے فاصلے پر ایک دوسرے سے الگ تین مکانات کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کی۔ چار دیگر افراد زخمی ہوئے۔
اے ڈی جی پی مکیش سنگھ نے بتایا کہ چار لوگ زخمی ہوئے ہیں اور علاقے میں تلاشی مہم شروع کی گئی ہے۔ زخمیوں کو راجوری میڈیکل کالج لے جایا گیا جہاں ایک مقامی نے بتایا کہ فائرنگ میں تین افراد ہلاک ہوئے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ فائرنگ ایک ہائیر سیکنڈری اسکول اور رام مندر کے قریب ہوئی۔ کچھ لوگ بندوق اٹھائے ایک کار میں آئے اور فائرنگ کرنے کے بعد اسی کار میں موقع سے فرار ہوگئے۔ 16 دسمبر کو راجوری میں ایک فوجی کیمپ کے باہر فائرنگ کے واقعے میں دو شہری مارے گئے تھے۔
اطلاعات کے مطابق فوج نے فائرنگ اور شہریوں کی موت کے لیے نامعلوم دہشت گردوں کو ذمہ دار ٹھہرایا لیکن اس سے قبل حکام نے کہا تھا کہ ایک فوجی سنٹری نے مبینہ طور پر فائرنگ کی۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔