ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

بارہمولہ پٹن میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موت، علاقے میں کہرام، پولیس کر رہی ہے جانچ

بتایاجاتا ہےکہ تینوں کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی۔ پولیس اس معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات کر رہی ہے۔

  • Share this:
بارہمولہ پٹن میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موت، علاقے میں کہرام، پولیس کر رہی ہے جانچ
بارہمولہ پٹن میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موت، علاقے میں کہرام

شمالی کشمیرکے ضلع بارہمولہ کے نیہال پورہ پٹن میں اس وقت صف ماتم بچھ گیاجب صبح ہوتے ہی ایک ہی خاندان کےتین افرادکو اپنےہی گھر میں بستر پرمردہ حالت  میں پایا گیا۔جوں ہی یہ خبر پورے نیہال پورہ میں پھیل گئی تو لوگ برستی برف میں محمد مقبول کے گھرکی جانب دوڑ پڑے اوریہ دیکھتےہوئے پوراعلاقہ ماتم کدے میں تبدیل ہوگیا۔


ہرطرف آہ وبکاکی فریاد آرہی تھی۔ ادھر پڑوسیوں کاکہنا ہےکہ جب صبح وہ مہلوک کے گھرمیں خاموشی چھائی ہوئی تھی تب انہوں نے یہ جاننےکی کوشش کی اورجب اندر دیکھا تو وہاں گھرکے تینوں افراد بستر میں مردہ حالت میں پائےگئے۔ انہوں نے بعدمیں پولیس اور انتظامیہ کے افسران کو مطلع کیاجس کےفوراً بعدایس ڈی ایم پٹن اورپٹن پولیس تھانےکی ٹیم جائے واردات پرپہنچ گئی۔


بتایاجاتاہےکہ اس دوران کمرے میں الکٹرانک ہیٹر پایاگیا۔ بتایاجاتا ہےکہ تینوں کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی۔ پولیس اس معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات کر رہی ہے۔ ایس ڈی پی او پٹن ظفرمہدی نے نیوز ایٹین اردو کو فون پر بتایاکہ اس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ ماہرین اور محکمہ ہیلتھ کامانناہے کہ کشمیرمیں سردیوں کے ایام میں رات بھراپنے گھروں میں گرمی کےحصول کے لئےگیس اور دوسرے الیکٹرانک آلات کااستعمال کرتےہیں جولاپرواہی پر نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔


انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ رات کے دوران اپنے گھروں میں گرمی کے آلات کے استعمال کرنے میں احتیاط سےکام لیں ۔ ادھرضروری  لوازمات کے بعد تینوں لاشوں کو ان کے لواحقین کےحوالے کر دیاگیا۔ ضرورت اس بات کی ہےکہ لوگوں کو چاہئے کہ سردیوں کے ایام میں اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کے لئے محکمہ ہیلتھ اور ماہرین کے بتائے ہوئے رہنماخطوط پر عمل پیرا ہوں۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jan 05, 2021 11:35 PM IST