بارہمولہ Encounter میں فوج نے 3 پاکستانی دہشت گردوں کو مار گرایا، ایک جوان بھی شہید
Pakistani Terrorist killed: ۔ ساتھ ہی اس آپریشن کے دوران ایک فوجی بھی شہید ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ یہ اطلاع جموں و کشمیر پولیس نے دی ہے۔
Baramulla Encounter: جموں و کشمیر کے بارہمولہ میں سیکورٹی فورسز کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ یہاں ایک آپریشن میں سیکورٹی فورسز نے 3 پاکستانی دہشت گردوں Pakistani Terrorist کو ڈھیر کر دیا ہے۔ ساتھ ہی اس آپریشن کے دوران ایک فوجی بھی شہید ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ یہ اطلاع جموں و کشمیر پولیس نے دی ہے۔
سرحد پار سے ہتھیاروں کی سپلائی
معلومات کے مطابق اس وقت دہشت گرد وادی کشمیر میں اپنے منصوبوں کو انجام دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مسلسل دراندازی کی کوششیں جاری ہیں، جسے ہندستانی افواج ناکام بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مارے گئے پاکستانی دہشت گرد بھی اسی طرح کی کوشش میں تھے۔ سرحد پار سے بھاری مقدار میں ہتھیار بھیجے جا رہے ہیں، گزشتہ دنوں امرناتھ یاترا کو لے کر دہشت گردوں نے دھمکی بھی دی تھی۔ اسی لیے سیکورٹی فورسز مسلسل متحرک ہیں اور ایسی ہر حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
کشمیر کے آئی جی پی وجے کمار نے یہ اطلاع دی۔ اس واقعے سے پہلے منگل کو دہشت گردوں نے کولگام ضلع کے یاری پورہ میں پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا تھا۔ دہشت گردوں نے گرینیڈ سے حملہ کیا تھا۔ اس دوران پولیس اہلکاروں نے خود کو بچاتے ہوئے جوابی کارروائی بھی کی۔ اس حملے میں تین شہری زخمی ہوگئے تھے۔ اسی دوران حال ہی میں سری نگر میں دہشت گردوں نے ایک پولیس اہلکار کا قتل بھی کر دیا تھا۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔