உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Baramulla Encounter: بارہمولہ تصادم میں ہندوستانی فوج نے تین پاکستانی دہشت گردوں کو مار گرایا، ایک جوان شہید

    Baramulla Encounter: بارہمولہ کے کریری علاقے میں نجی بھات چوراہے پر دہشت گردوں کے ساتھ پولیس اور فوج کے درمیان تصادم شروع ہوگیا ہے۔ اس تصادم میں فوج نے ابھی تک تین پاکستانی دہشت گردوں کو مار گرایا ہے۔

    • Share this:
      سری نگر: بارہمولہ کے کریری علاقے میں نجی بھات چوراہے پر دہشت گردوں کے ساتھ پولیس اور فوج کے درمیان تصادم شروع ہوگیا ہے۔ اس تصادم میں فوج نے ابھی تک تین پاکستانی دہشت گردوں کو مار گرایا ہے۔ وہیں جموں وکشمیر پولیس کا ایک جوان شہید ہوگیا۔ اس کی جانکاری کشمیر کے آئی جی پی وجے کمار نے دی ہے۔

      واضح رہے کہ اس حادثہ سے گزشتہ منگل کو دہشت گردوں نے کلگام ضلع کے یاری پورہ میں پولیس اسٹیشن پر حملہ کردیا تھا۔ دہشت گردوں نے گرینیڈ سے حملہ کیا تھا۔ اس دوران پولیس اہلکاروں نے خود کو بچاتے ہوئے جوابی کارروائی کی۔ اس حملے میں تین شہری زخمی ہوگئے تھے۔ وہیں حال ہی میں سری نگر میں دہشت گردوں نے ایک پولیس والے کا قتل کردیا تھا۔

      دہشت گردوں نے سورا علاقے میں ملک ساب کے رہنے والے پولیس اہلکار سید قادری کے بیٹے سیف اللہ قادری پر گولی چلائی۔ اس حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی بیٹی بھی زخمی ہوگئی۔ وہیں کچھ دن قبل جموں وکشمیر پولیس نے ممنوعہ دہشت گرد تنظیم کے پانچ ہائی برڈ دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔

      واضح رہے کہ گزشتہ 13 مئی کو جموں وکشمیر کے باندی پورہ ضلع میں سیکورٹی اہلکاروں نے تصادم کے دوران لشکر طیبہ کے دو دہشت گردوں کو مار گرایا تھا۔ ان دہشت گردوں نے حال ہی میں کشمیر میں دراندازی کی تھی اور یہ دونوں بڈگام میں ایک دن پہلے ہوئی کشمیری پنڈت راہل بھٹ کا قتل کے حادثہ میں شامل تھے۔ پولیس نے یہ جانکاری دی تھی۔ جموں وکشمیر کے بڈگام میں سرکاری نوکری کرنے والے کشمیری پنڈت راہل بھٹ کی لشکر طیبہ کے دہشت گردوں نے قتل کردیا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: