உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Budgam Encounter : راہل بھٹ کے قتل میں ملوث دہشت گرد لطیف راتھر کو مار گرایا گیا، بڈگام انکاونٹر میں تین دہشت گرد ہلاک

    Budgam Encounter : راہل بھٹ کے قتل میں ملوث لطیف راتھر کو مار گرایا گیا، بڈگام انکاونٹر میں تین دہشت گرد ہلاک ۔ فائل فوٹو ۔

    Budgam Encounter : راہل بھٹ کے قتل میں ملوث لطیف راتھر کو مار گرایا گیا، بڈگام انکاونٹر میں تین دہشت گرد ہلاک ۔ فائل فوٹو ۔

    Budgam Encounter News: جموں و کشمیر کے بڈگام ضلع میں بدھ کو سیکورٹی فورسیز کے ساتھ ایک انکاونٹر میں لشکر طیبہ کے تین دہشت گردوں کو مار گرایا گیا ہے ۔ پولیس نے یہ جانکاری دی ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir | Jammu | Srinagar
    • Share this:
      Budgam Encounter News: جموں و کشمیر کے بڈگام ضلع میں بدھ کو سیکورٹی فورسیز کے ساتھ ایک انکاونٹر میں لشکر طیبہ کے تین دہشت گردوں کو مار گرایا گیا ہے ۔ پولیس نے یہ جانکاری دی ہے ۔ اے ڈی جی پی کشمیر کے مطابق مارے گئے ان تین دہشت گردوں میں راہل بھٹ اور امرین بھٹ کے قتل میں ملوث لطیف راتھر بھی شامل ہے ۔ لطیف راتھر اس کے علاوہ بھی کئی دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے ۔


      یہ بھی پڑھئے: بی جے پی کی ترنگا ریلی کو کاونٹر کرنے کیلئے کانگریس نے کیا پد یاترا کا آغاز


      اس سے پہلے پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا تھا کہ سیکورٹی فورسیز نے ضلع میں خان صاحب علاقے کے واٹرہیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد وہاں محاصرہ اور تلاشی مہم چلائی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ تلاشی مہم اس وقت انکاونٹر میں تبدیل ہوگئی جب دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسیز پر گولیاں برسانی شروع کردی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: قومی ترانہ گانے کے مقابلے کو شہریوں کی جانب سے مل رہاہے مثبت ردعمل


      کشمیر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (کشمیر زون) وجے کمار نے بتایا تھا انکاونٹر میں دہشت گرد لطیف راتھر سمیت لشکر کے تین دہشت گردوں کو گھیر لیا گیا ہے۔ کمار نے ٹویٹ کیا کہ انکاؤنٹر میں دہشت گرد لطیف راتھر سمیت دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کے تین دہشت گردوں کو گھیر لیا گیا ہے ۔

      قابل ذکر ہے کہ سرکاری ملازم راہل بھٹ کا 12 مئی کو جموں و کشمیر کے بڈگام ضلع کے چاڈورہ شہر میں تحصیل دفتر کے اندر دہشت گردوں نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ انہیں پناہ گزینوں کیلئے خصوصی روزگار پیکج کے تحت 'کلرک' کی نوکری ملی۔ اس کے کچھ دنوں بعد لشکر کے دہشت گردوں نے ٹی وی آرٹسٹ امرین بھٹ کا بڈگام ضلع کے چاڈورہ میں ان کے گھر پر گولی مار کر قتل کر دیا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: