உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں وکشمیر: امرناتھ یاترا سے قبل فورسز نے سازش کی کوشش کو ناکام بنایا، سرچین علاقہ میں انکاونٹر کے دوران 3 دہشت گردوں کو مارگرایا گیا

    جموں وکشمیر: امرناتھ یاترا سے قبل انکاونٹر کے دوران 3 دہشت گردوں کو مار گرایا گیا

    جموں وکشمیر: امرناتھ یاترا سے قبل انکاونٹر کے دوران 3 دہشت گردوں کو مار گرایا گیا

    جون میں شری امرناتھ جی یاترا کے آغاز سے قبل ہی پولیس اور سیکورٹی فورسز نے سازش کی ایک اور کوشش کو ناکام بناتے ہوئے جنوبی کشمیر کے پہلگام سر چین علاقے میں تین ملیٹینٹوں کو مار گرایا گیا۔ مہلوکین میں حزب المجاہدین کا کئی سال سے سرگرم ملیٹینٹ کمانڈر محمد اشرف مولوی بھی شامل ہے۔

    • Share this:
    جموں کشمیر: جون میں شری امرناتھ جی یاترا کے آغاز سے قبل ہی پولیس اور سیکورٹی فورسز نے سازش کی ایک اور کوشش کو ناکام بناتے ہوئے جنوبی کشمیر کے پہلگام سر چین علاقے میں تین دہشت گردوں کو مار گرایا۔ مہلوکین میں حزب المجاہدین کا کئی سال سے سرگرم مبینہ دہشت گرد کمانڈر محمد اشرف مولوی بھی شامل ہے۔
    تفصیلات کے مطابق، جموں کشمیر پولیس اور فوج نے جنوبی کشمیر کے پہلگام علاقے کے سرچین بٹکوٹ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد ایک وسیع آپریشن شروع کیا۔ اس دوران وہاں پر موجود دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کی اور پولیس وسیکورٹی افواج کی جوابی فائرنگ کے بعد انکاونٹر شروع ہوا۔ دونوں اطراف کی گولی باری کے بعد جنگلاتی علاقے میں موجود تینوں دہشت گردوں کو مار گرایا گیا۔ مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق حزب المجاہدین سے بتایا جا رہا ہے اور مہلوکین میں کافی عرصہ سے سرگرم ایک اعلیٰ کمانڈر بھی شامل بتایا جا رہا ہے۔ کمانڈر کی شناخت محمد اشرف مولوی کے طور پر کی گئی ہے اور وہ گزشتہ کئی برسوں سے سرگرم تھا۔ اشرف مولوی کئی دہشت گردانہ کارروائیوں میں پولیس اور سیکورٹی افواج کو مطلوب تھا۔ جائے واردات سے پولیس نے ہتھیار، گولہ بارود اور قابل اعتراض مواد بھی برآمد کرکے ضبط کرلیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں۔

    جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں پھر دیکھنے کو ملی بھائی چارہ کی انوکھی مثال

    ذرائع کے مطابق پہلگام کے نزدیک علاقہ میں اس انکاونٹر میں دہشت گردوں کی ہلاکت کو سیکورٹی فورسز ایک بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں کیونکہ آئندہ ماہ شری امرناتھ جی یاترا کے شروع ہونے سے قبل ایک بڑی سازش کو ناکام بنایا گیا ہے۔ دوسری جانب انکاونٹر کے باوجود بھی پہلگام میں سیاحوں کی بنا خلل آمد و رفت جاری رہی اور علاقہ میں معمول کی سرگرمیاں بھی جاری رہیں۔ اسے قبل فورسز اور پولیس نے جموں میں ایک زیر زمین سرنگ کا سراغ لگاکر امرناتھ یاترا میں رخنہ ڈالنے کے ایک بڑے منصوبے کو طشت ازبام کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

    دوسری جانب، امرناتھ یاترا کے خوشگوار اور پُرامن انعقاد کے لئے سیکورٹی کے تمام ترانتظامات کو پہلے ہی حتمی شکل دے دی گئی ہے اور اس کے لئے جموں وکشمیر پولیس نے فوج اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے اشتراک سے ایک منظم حکمت عملی اپنائی ہے۔ جبکہ امرناتھ یاترا کے دوران تمام تریاتریوں کی حفاظت کے لئے سیکورٹی کا غیر معمولی تین درجہ گرڈ تشکیل دیا گیا ہے۔ جموں وکشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل اور آئی جی پی جموں وکشمیر بذات خود انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ جبکہ پولیس نے یاترا روٹ پر اس طرح کے انکاونٹر کو کامیاب آپریشن قرار دیا ہے۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: