உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: بی جے پی کی ترنگا ریلی کو کاونٹر کرنے کیلئے کانگریس نے کیا پد یاترا کا آغاز

    J&K News: بی جے پی کی ترنگا ریلی کو کاونٹر کرنے کیلئے کانگریس نے کیا پد یاترا کا آغاز

    J&K News: بی جے پی کی ترنگا ریلی کو کاونٹر کرنے کیلئے کانگریس نے کیا پد یاترا کا آغاز

    Jammu and Kashmir : حکمران جماعت بی جے پی کی جانب سے ترنگا ریلی کے مقابلے میں اب کانگریس نے پد یاترا کا آغاز کیا ہے ۔ جموں و کشمیر کانگریس کے قائم مقام صدر جی اے میر نے اننت ناگ کے منزموہ ڈورو سے پد یاترا کا آغاز کیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir | Jammu | Srinagar
    • Share this:
    جموں و کشمیر: حکمران جماعت بی جے پی کی جانب سے ترنگا ریلی کے مقابلے میں اب کانگریس نے پد یاترا کا آغاز کیا ہے ۔ جموں و کشمیر کانگریس کے قائم مقام صدر جی اے میر نے اننت ناگ کے منزموہ ڈورو سے پد یاترا کا آغاز کیا۔ جبکہ جموں سے بھی اس طرح کی ریلیوں کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔ اگرچہ جی اے میر کا کہنا ہے کہ یہ یاترا ملک کی آزادی کے 75 برس مکمل ہونے پر نکالی جا رہی ہے۔ تاہم ریلی کے دوران کانگریس نے بی جے پی پر کھل کر وار کیا۔

    جموں و کشمیر کانگریس کے قائم مقام صدر جی اے میر نے جموں و کشمیر کی پرانی حثیت بحال کرنے کا سرکار سے مطالبہ کرتے ہوئے ملک کو بھی دوبارہ جوڑنے کی بات کہی ہے۔ آزادی کے 75 برس مکمل ہونے کے سلسلے میں اننت ناگ کے منزموہ ڈورو سے نکالی گئی پد یاترا کے دوران جی اے میر نے کہا کہ موجودہ سرکار کے دور میں ملک میں لوگوں کو تقسیم کرنے کی سازشیں زور پکڑتی جا رہی ہیں، جبکہ جموں و کشمیر کے ساتھ بھی اس دوران کافی نا انصافی ہوئی ہے۔

     

    یہ بھی پڑھئے: J&K News: جموں و کشمیر میں زور پکڑتی جارہی ہے ہر گھر ترنگا مہم


    پد یاترا میں شامل کانگریس کارکنوں نے نعرہ بازی کرتے ہوئے سڑکوں پر مارچ کیا۔  میر نے مزید کہا کہ ہمارا ملک سیکولرزم کے لحاظ سے پوری دنیا میں مشہور ہے جبکہ یہ ملک ہمیشہ ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی آپس میں ہیں بھائی بھائی کے نعرے کو عام کرتا رہا، لیکن آج کے دور میں حالات کچھ اور ہیں اور لوگوں کو جوڑنے کی بجائے توڑنے کی بھر پور کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ اس بھائی چارے کو تقویت دی ہے۔

     

    یہ بھی پڑھئے: قومی ترانہ گانے کے مقابلے کو شہریوں کی جانب سے مل رہاہے مثبت ردعمل


    میر نے کہا کہ جس طرح سے جموں و کشمیر کا غیر آئینی اور غیر قانونی طریقے سے ریاستی درجہ ختم کیا گیا وہ افسوسناک عمل رہا۔ انہوں نے کہا کہ تین روزہ پد یاترا کے دوران کانگریس کے دو نعرے عام رہیں گے ۔ ایک ہے بھارت جوڑو اور دوسرا ہے جموں کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرو۔

    ادھر جموں میں سینیٹر کانگریس رہنما رمن بھلا کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔ کانگریس کارکنوں اور لیڈران نے ہاتھوں ترنگا لے کر سڑکوں پر مارچ کیا اور بی جے پی پر ملک میں افرا تفری پھیلانے کا الزام عاید کیا۔ اس موقع پر رمن بھلا نے کہا کہ کانگریس ملک کی پہلی قوم پرست سیاسی جماعت ہے اور کچھ لوگ کانگریس کو اب قوم پرستی کا سبق پڑھا رہے ہیں، جو کانگریس کو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہوگا۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: