உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: امرناتھ یاترا کو کامیاب بنانے کیلئے کشمیری لوگوں اور دیگر متعلقین کو کرنے ہوں گے اقدام: اجے مشرا

    J&K News: امرناتھ یاترا کو کامیاب بنانے کیلئے کشمیری لوگوں اور دیگر متعلقین کو کرنے ہوں گے اقدام: اجے مشرا

    J&K News: امرناتھ یاترا کو کامیاب بنانے کیلئے کشمیری لوگوں اور دیگر متعلقین کو کرنے ہوں گے اقدام: اجے مشرا

    Jammu and Kashmir : مرکزی وزیر مملکت برائے داخلی امور اجے مشرا نے اس سال کی شری امرناتھ یاترا کے خوشگوار اور پر امن انعقاد کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے لوگوں و دیگر متعلقین کو اس سال کی امرناتھ یاترا کو کامیاب بنانا ہوگا۔

    • Share this:
    جموں و کشمیر: مرکزی وزیر مملکت برائے داخلی امور اجے مشرا نے اس سال کی شری امرناتھ یاترا کے خوشگوار اور پر امن انعقاد کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے لوگوں و دیگر متعلقین کو اس سال کی امرناتھ یاترا کو کامیاب بنانا ہوگا۔ اجے مشرا نے ان باتوں کا اظہار جنوبی کشمیر کے پہلگام کے دورے کے دوران کیا۔ ان کے ہمراہ ڈی آئی جی جنوبی کشمیر عبدالجبار، ڈی سی اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا اور ایس ایس پی اننت ناگ اشیش مشرا بھی تھے۔

     

    یہ بھی پڑھئے:  لشکر طیبہ کے 3دہشت گرد ڈھیر، دراندازی کی کررہے تھےکوشش، فوج نے کی ناکام


    وزیر نے شری امرناتھ جی یاترا کے انتظامات کے سلسلے میں امید ظاہر کی کہ یہ یاترا خوشگوار اور پرامن ماحول میں منعقد ہوگی اور اس کے لیے سرکاری سطح پر تمام غیر معمولی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ مشرا نے پہلگام میں امرناتھ یاترا کے حوالے سے متعلقین کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت بھی کی۔ میٹنگ میں پولیس، نیم فوجی دستوں اور سول محکموں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر یاترا کے لیے معمول کے انتظامات کے علاوہ ٹریک کلیرینس اور سیکورٹی امورات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ جبکہ یاتریوں کی حفاظت کو ممکن بنانے کےلیے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

     

    یہ بھی پڑھئے: چاڈورہ بڈگام میں خاتون آرٹسٹ کو ملی ٹینٹوں نے گولی مار کر ہلاک کردیا


    اجے مشرا نے پہلگام کی سیاحت کو مزید فروغ دینے کی غرض سے ہوٹلیئرس اور سیاحتی صنعت سے وابستہ افراد کے ساتھ بھی ملاقات کی اور پہلگام کی سیاحت کو مزید وسعت دینے کی متعلقین کو سرکار کی جانب سے ہر طرح کا ممکنہ تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا۔ اجے مشرا نے پہلگام کے جے کے ٹی ڈی سی کلب میں پنچایتی نمایندوں کی ایک میٹنگ بھی طلب کی۔

    میٹنگ میں پی آر آئز کے رول کی سراہنا کرتے ہوئے مشرا نے کہا کہ جموں و کشمیر کی تعمیر و ترقی میں پنچایتی نمائندے ایک اہم کردار ادا کر رہے ۔ جبکہ جموں و کشمیر کو تعمیر و ترقی کی راہ پر مزید گامزن کرنے کیلئے سرکار عہد بند ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: