سری نگر: جموں وکشمیر (Jammu Kashmir) میں سیکورٹی اہلکاروں کو منگل کو بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے۔ سری نگر کے پرمپورا علاقے (Parimpora Encounter) میں پیر کی شام سے جاری تصادم میں سیکورٹی اہلکاروں نے دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کے ٹاپ کمانڈر سمیت دو دہشت گردوں کو مار گرایا ہے۔ جموں وکشمیر پولیس کے آئی جی وجے کمار کے مطابق، ان میں سے ایک پاکستانی دہشت گرد تھا۔ تصادم ابھی بھی جاری ہے۔
آئی جی وجے کمار کا کہنا ہے کہ لشکر کا ٹاپ کمانڈر ابرار پیر کے روز گرفتار کیا گیا تھا۔ اس نے پوچھ گچھ میں بتایا تھا کہ اس نے اپنی اے کے 47 رائفل ایک گھر میں چھپائی ہوئی ہے۔ جب سیکورٹی اہلکار اے کے 47 کو برآمد کرنے گھر میں گھسے تو اس کے ساتھی دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی تھی۔
دہشت گردوں کی فائرنگ کی سیکورٹی اہلکاروں نے بھی جواب دیا۔ اس گولی باری میں گھر کے اندر سے فائرنگ کر رہا ایک غیر ملکی دہشت گرد مارا گیا۔ اسی تصادم میں ابرار بھی ہلاک ہوگیا۔ گھر سے دو اے کے 47 رائفل ملی ہیں۔ دہشت گرد ابرار کئی سیکورٹی اہلکاروں اور شہریوں کے قتل میں شامل تھا۔
وہیں پرمپورا علاقے میں سیکورٹی اور دہشت گردوں کے درمیان پیر کو ایک تصادم میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک افسر سمیت دو اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تصادم پرمپورا علاقے کے ملہورا علاقے میں ہوا۔ پولیس افسران نے بتایا کہ تصادم میں سی آر پی ایف کے ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور ایک کانسٹبل زخمی ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ تصادم اب بھی جاری ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن چلایا جا رہا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔