ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: سیکورٹی اہلکاروں کو ملی بڑی کامیابی، مارا گیا مسعود اظہر کا قریبی دہشت گرد لمبو

جموں وکشمیر کے پلوامہ ضلع میں سیکورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان ہفتہ کی صبح تصادم میں دو دہشت گرد مارے گئے۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: سیکورٹی اہلکاروں کو ملی بڑی کامیابی، مارا گیا مسعود اظہر کا قریبی دہشت گرد لمبو
جموں وکشمیر کے پلوامہ ضلع میں سیکورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان ہفتہ کی صبح تصادم میں دو دہشت گرد مارے گئے۔

جموں وکشمیر: جموں وکشمیر (Jammu Kashmir) میں سیکورٹی اہلکاروں کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ ممنوعہ دہشت گرد تنظیم جیش محمد (Jaish-e-Mohammed -JeM) سے منسلک پاکستانی دہشت گرد مارا گیا ہے۔ کشمیر زون پولیس کے آئی جی پی وجے کمار نے یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ ممنوعہ دہشت گرد تنظیم جیش محمد سے منسلک پاکستانی دہشت گرد لمبو (Lamboo) کو آج کے تصادم میں مار گرایا گیا۔ دوسرے دہشت گرد کی شناخت کی جارہی ہے۔ آئی جی پی کشمیر نے اس کارروائی کے لئے فوج اور اونتی پور پولیس کو مبارکباد دی ہے۔


ذرائع کے مطابق لمبو جیش محمد کے بانی مسعود اظہر سے وابستہ تھا۔ سال 2018 میں لمبو بین الاقوامی سرحد سے کشمیر میں آیا۔ اس کا دوسرا کوڈ نام سیف اللہ تھا۔ جیش محمد اپنے سب سے اہم کمانڈرس کو کوڈ دیتا ہے۔


 




اس سے پہلے پولیس نے یہ اطلاع دی تھی کہ سیکورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کی موجودگی کی جانکاری ملنے پر ہفتہ کی صبح نامیبین اور مارسار جنگلی علاقے اور داچیگام کے علاقے میں گھیرا بندی کرکے تلاشی مہم شروع کی۔ انہوں نے بتایا کہ تلاشی کر رہی ٹیم پر دہشت گردوں نے گولیاں چلائیں، جس کے بعد تصادم شروع ہوگیا۔ سیکورٹی اہلکاروں نے بھی جوابی کارروائی کی، جس میں دو دہشت گرد مارے گئے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 31, 2021 01:35 PM IST