اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جموں و کشمیر: گلمرگ میں ٹورسٹ گائیڈوں کو مخصوص آئی کارڈ فراہم کئے گئے، جانئے کیوں

    جموں و کشمیر: گلمرگ میں ٹورسٹ گائیڈوں کو مخصوص آئی کارڈ فراہم کئے گئے، جانئے کیوں

    جموں و کشمیر: گلمرگ میں ٹورسٹ گائیڈوں کو مخصوص آئی کارڈ فراہم کئے گئے، جانئے کیوں

    Jammu and Kashmir : سیاحتی مقام گلمرگ کو مزید صاف وشفاف رکھنے کیلئے انتظامیہ ہی نہیں بلکہ مقامی لوگ اور خاص کر گلمرگ میں کام کررہے ٹورسٹ گائیڈ بھی اس پہل میں پیش پیش نظر آتے ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir | Jammu | Srinagar | Gulmarg
    • Share this:
    گلمرگ : سیاحتی مقام گلمرگ کو مزید صاف وشفاف رکھنے کیلئے انتظامیہ ہی نہیں بلکہ مقامی لوگ اور خاص کر گلمرگ میں کام کررہے ٹورسٹ گائیڈ بھی اس پہل میں پیش پیش نظر آتے ہیں ۔ گلمرگ کو صاف وشفاف رکھنے میں ٹورسٹ گائیڈوں کا رول سب سے اہم مانا جاتا ہے۔ کیونکہ گلمرگ میں سیاحوں کے ساتھ زیادہ تر ان کی نزدیکی ہوتی ہے۔ اسی سلسلہ میں گلمرگ ٹورسٹ گائیڈ ایسوسی ایشن اور جموں وکشمیر پولیس ، محکمہ سیاحت کے باہمی اشتراک سے سیاحتی مقام گلمرگ اور ٹنگمرگ میں صفائی مہم شروع کی گئی ۔ ساتھ ہی گلمرگ میں کام کررہے ٹورسٹ گائیڈوں میں ایس ڈی پی او ٹنگمرگ ہلال خالق کے ہاتھوں مخصوص آئی کارڈ بھی فراہم کئے گئے ۔ تاکہ سیاح دقتوں اور دھوکہ دہی سے بچ سکیں۔

    یہ ایک اہم قدم مانا جارہا ہے کیونکہ گلمرگ میں اس سے پہلے کچھ شکایتیں موصول ہوئی تھیں کہ ٹیورسٹ گائیڈ کے نام پر سیاحوں کے ساتھ دھوکہ دہی ہوتی تھی، جس پر سوال کھڑے کئے جاتے تھے۔ اس الزام تراشی اور بدنامی کو ختم کرنے کی غرض سے گلمرگ ٹورسٹ گائیڈ ایسوسی ایشن نے اہم قدم اٹھایا اور انہوں نے رجسٹرڈ ٹورسٹ گائیڈوں کو ایک مخصوص آئی کارڈ فراہم کئے ۔

     

    یہ بھی پڑھئے: جموں و کشمیر : پی ڈی پی کا سرینگر میں احتجاجی مارچ، مرکزی حکومت پر لگایا یہ بڑا الزام


    اس اقدام پر عام لوگوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ گلمرگ میں اب وہی ٹورسٹ گائیڈ سیاحوں کے ساتھ جاسکتے ہیں، جن کے پاس فراہم کردہ آئی کارڈ ہوں گے ۔ صفائی مہم میں ٹورسٹ گائیڈ ایسوسی ایشن کے عہدہ دار، جموں وکشمیر پولیس کے افسران و اہلکاروں کے علاوہ کافی تعداد میں مقامی لوگوں نے بھی شرکت کی۔ اس دوران نشہ مکت بھارت کے تحت منشیات مخالف بیداری بھی پھیلائی گئی۔ اس مہم کے تحت  سیاحوں اور مقامی لوگوں سے اپیل کی گئی کہ وہ گلمرگ ، ٹنگمرگ اور دوسرے جگہوں پرکوڑا کرکٹ ڈالنے سے گریز کریں۔

     

    یہ بھی پڑھئے: جموں و کشمیر کانگریس کمیٹی نے پاس کی قرارداد، کہا: راہل گاندھی کو بنایا جائے قومی صدر


    ٹورسٹ گائیڈ ایسوسی ایشن گلمرگ کے صدر منظور احمد نے نیوز18 کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ گلمرگ صاف وشفاف رہے ۔ کیونکہ صفائی نصف ایمان ہے اور جو بھی سیاح دنیا بھر سے یہاں آتے ہیں، وہ اچھی یادیں لیکر یہاں سے جاسکیں ۔ میں گلمرگ میں تمام لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ گلمرگ کو صاف رکھیں اور ڈسٹ بن کا استعمال کریں، یہ ہمارا فرض ہے کیونکہ گلمرگ سے ہم روزگار کماتے ہیں۔

    نوجوان ٹورسٹ گائیڈ امتیاز احمد نے بھی نیوز18 کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپیل کرتے ہیں کہ جب ہم اپنے گھر کو صاف ستھرا رکھتے ہیں تو گلمرگ کو کیوں نہیں، گلمرگ ہماری جان اور شان ہے۔ اب ضرورت اس بات کی ہے کہ سیاحتی مقامات پر آلودگی اور کوڑا کرکٹ ڈالنے سے گریز کیا جائے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: