جموں و کشمیر : وادی کشمیر میں سیاحتی سیزن شباب پر، ہر سیاحتی مقام پر بھاری رش

جموں و کشمیر : وادی کشمیر میں سیاحتی سیزن شباب پر، ہر سیاحتی مقام پر بھاری رش

جموں و کشمیر : وادی کشمیر میں سیاحتی سیزن شباب پر، ہر سیاحتی مقام پر بھاری رش

Jammu and Kashmir News: وادی کشمیر میں ان دنوں سیاحتی سیزن اپنے شباب پر ہے اور وادی کے ہر سیاحتی مقام پر سیاحوں کا بھاری رش دیکھنے کو مل رہا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Jammu and Kashmir | Jammu and Kashmir | Srinagar
  • Share this:
    رمیش امباردار

    جموں : وادی کشمیر میں ان دنوں سیاحتی سیزن اپنے شباب پر ہے اور وادی کے ہر سیاحتی مقام پر سیاحوں کا بھاری رش دیکھنے کو مل رہا ہے۔  رواں سال کے پہلے دو مہینوں کے دوران جس تعداد میں سیاح وارد کشمیر ہوئے ہیں، اس سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس سال گزشتہ برس کے مقابلے میں کافی تعداد میں سیاح وارد کشمیر ہوکر یہاں کے قدرتی حُسن سے لطف اندوز ہوں گے۔ موسم سرما کے دوران بھی اس سال ریکارڈ تعداد میں سیاح وارد کشمیر ہوئے جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں کافی زیادہ تھی۔

    گزشتہ برس ایک کروڑ پچاس لاکھ سے زیادہ سیاحوں نے وادی کی سیر کی اور اس تعداد نے گزشتہ کئی برسوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔ رواں برس کے لئے پہلے ہی سیاحوں نے وادی کے ہوٹلوں کی بکنگ کی ہے، جس سے سیاحوں کی تعداد میں کافی اضافہ ہونے کی امید ظاہر کی جارہی ہے ۔ اس برس کے پہلے دو ماہ میں ملکی سیاحوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سیاحوں کی ایک خاصی تعداد بھی وادی کی سیر پر آئے جو یہاں کے حالات میں بہتری آنے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

    یہ سرکاری کوششوں کا ہی نتیجہ ہے کہ گزشتہ تین برس سے وادی آنے والے سیاحوں کی تعداد میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے، جس سے سیاحتی صنعت سے وابستہ لوگوں کی مالی حالت کافی بہتر ہوئی ہے۔ گزشتہ تین دہائیوں کے نامساعد حالات کی وجہ سے وادی کی سیاحتی صنعت بری طرح سے متاثر رہی ہے اور اب وادی کے حالات میں نمایاں بہتری آنے کے ساتھ ہی بھاری تعداد میں سیاح وادی کا رُخ کرنے لگے ہیں۔

    یہ بھی پڑھئے: جموں و کشمیر : راجوری کے جنگلاتی علاقہ میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم، اب تک چھ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا


    یہ بھی پڑھئے: پاکستان کیلئے پھر جاگ اٹھا فاروق عبداللہ کا پیار، بگڑت حالات پر بولے، ہمیں اپنے پڑوسی کو۔۔۔۔



    سرکار کی بھی یہی کوشش ہے کہ وادی کے حالات پرامن رہیں ۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح وادی کی طرف راغب ہوں، جس سے یہاں کی کاروباری سرگرمیوں کو فروغ مل پائے گا۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: