உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے سیاحتی مقام رنگ مرگ: اس کی خوبصورتی کے بارے میں جانئے

    گلمرگ، ٹنگمرگ اور سونہ مرگ جیسے سیاحتی مقامات کا نام آپ نےسنا ہوگا لیکن کیا رنگ مرگ کا نام آپ نے سنا ہے۔ آج ہم آپ کو ایک ایسے حسن وجمال سے مالا مال سیاحتی مقام سے روشناس کروائیں گے جس سے رنگ مرگ کہتے ہیں۔ 

    گلمرگ، ٹنگمرگ اور سونہ مرگ جیسے سیاحتی مقامات کا نام آپ نےسنا ہوگا لیکن کیا رنگ مرگ کا نام آپ نے سنا ہے۔ آج ہم آپ کو ایک ایسے حسن وجمال سے مالا مال سیاحتی مقام سے روشناس کروائیں گے جس سے رنگ مرگ کہتے ہیں۔ 

    گلمرگ، ٹنگمرگ اور سونہ مرگ جیسے سیاحتی مقامات کا نام آپ نےسنا ہوگا لیکن کیا رنگ مرگ کا نام آپ نے سنا ہے۔ آج ہم آپ کو ایک ایسے حسن وجمال سے مالا مال سیاحتی مقام سے روشناس کروائیں گے جس سے رنگ مرگ کہتے ہیں۔ 

    • Share this:
    گلمرگ ،ٹنگمرگ، سونہ مرگ جیسی سیاحتی مقامات کا نام۔لوگوں نے سنا ہوگا۔اور ان سیاحتی مقامات کے خوبصورت نظاروں کا لطف بھی اٹھایا ہوگا۔ کیا رنگ مرگ جیسی خوبصورت جگہ کانام آپ نے سناہے۔ جی ہاں یہ رنگ مرگ گلمرگ کے دامن میں ایک حسین دلکش اور دلفریب جگہ ہے۔یہ اتنی خوبصورت جگہ ہے جسے رنگ مرگ کے نام سے جانا جاتا ہے جسے گھنے جنگل اور سرسبز و شاداب میدانوں سے ڈھکا ہوا ہے جسے آپ کو شمالی کشمیر کے ٹنگمرگ علاقے میں ضرور تلاش کرنا چاہیے۔ اس غیر معروف جگہ کا بہترین راستہ درنگ سے صرف تین کلومیٹر کی دوری پرہے۔ جبکہ ٹنگمرگ سے رنگ مرگ تک صرف آٹھ کلو میٹر اور سرینگر سے ساٹھ کلو میٹرکی مسافت ہے۔ یہ جگہ اب آہستہ آہستہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن رہاہے۔

    سیاح یہاں اے ٹی وی بائکس پر سوار ہوکر رنگوں کی وادی رنگ مرگ کی سیر کرتے ہیں۔ سیاح گلمرگ کے علاوہ اس خوبصورت جگہ کی خوب تعریفیں کرتے ہیں۔ دہلی سے کچھ سیاحوں نے نیوز18اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ واقعی یہ جگہ انتہائی خوبصورت اور دل لبھانے والی جگہ ہے۔انہوں نے کہاکہ گلمرگ کے ساتھ ساتھ لوگوں کو یہاں ضرور آنا چاہے۔ٹنگمرگ سے ٹورسٹ گائیڈ اے ٹی وی بائکس پر سیاحوں کو رنگ مرگ کی سیر کرواتے ہیں۔ لوگ مانگ کرتے ہیں کہ رنگ مرگ کوبھی سیاحتی نقشے پر لایاجائے تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح کشمیر کے ان سیاحتی مقامات سے لطف اندوز ہوں۔ سیاحوں اور مقامی لوگوں کاکہناہے کہ اس سیاحتی مقام پر بیت الخلاء، ہٹس اور دیگر تعمیرو ترقی کی ضرورت ہے۔ سیاح ایسے خوبصورت مقامات تک کیبل کار نصب کرنے کی بھی مانگ کرتے ہیں۔

    SpiceJetکی ایمرجنسی لینڈنگ:5ہزار فٹ کی اونچائی پر ایسا تھا ڈرکاماحول، مسافر نے سنائی کہانی

    چانک شخص کے پرائیویٹ پارٹ سے آنے لگی عجیب سی آواز، ایکسرے دیکھ کر ڈاکٹر کے اڑے ہوش


    حیدرآباد سے آئے ہوئے سیاحوں نے نیوز18اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ جگہ بہت ہی خوبصورت ہے لیکن راستے میں چلنے کے دوران کسی جگہ بھی بیت الخلاء موجود نہیں ہے جس سے سیاحوں کو مشکلات پیش آرہے ہیں۔ انہوں نے ان مقامات پر عارضی بیت الخلاء بنانے کی مانگ کی۔ رنگوں کی وادی رنگ مرگ رنگین جنگلی پھولوں اور چرواہوں کی مختلف ثقافتوں کی وادی کو تلاش کرنے کا بہترین مقام بناتا ہے۔ آئے گلمرگ، ٹنگمرگ کے ساتھ ساتھ رنگ مرگ بھی چلتے ہیں۔ محکمہ سیاحت کو چاہے کہ اس جگہ کو بھی سیاحتی نقشے پر لاکر سیاحوں کے لئے خاص توجہ کا مرکز بنانا چاہے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: