ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: گلمرگ میں برفباری کا لطف لے رہے ہیں سیاح، سیاحوں کوکشمیر آنےکی کر رہے ہیں اپیل

ممبئی سے کچھ خاتون سیاح اتنے خوش تھے کہ وہ کئی گھنٹوں تک برف پر آپس میں کھیلتے رہے، ان خاتون سیاحوں نے نیوز 18 اردوکو بتایا کہ انہوں نے کتابوں میں پڑھا کہ دھرتی پرجنت ہے اوربے شک انہوں نے وہ کشمیرمیں پایا۔ دہلی سے آئے ہوئے ایک سیاح نے بتایا کہ وہ کئی بار سوئٹزر لینڈ گئے تھے، لیکن کشمیرکی خوبصورتی کے بارے میں صرف سنا تھا، آج جب وہ پہلی بارکشمیرمیں آئے توسوئٹزر لینڈ سے خوبصورت اورپُرسکون جگہ کشمیرمیں پایا۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: گلمرگ میں برفباری کا لطف لے رہے ہیں سیاح، سیاحوں کوکشمیر آنےکی کر رہے ہیں اپیل
جموں وکشمیر: گلمرگ میں برفباری کا لطف لے رہے ہیں سیاح، سیاحوں کوکشمیر آنےکی کر رہے ہیں اپیل

گلمرگ، کشمیر: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق سیاحتی مقام گلمرگ میں ہوئی تازہ برفباری سے ملک کی مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے سیاح خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔ گلمرگ کے میدانی حصے میں گزشتہ دو روز سے ہوئی برفباری سے ڈیڑھ فٹ سے زیادہ برف جمع ہوئی، جبکہ گلمرگ کے کنگڈوری اور افروٹھ میں دو فٹ سے زیادہ برف جمع ہوئی۔ گزشتہ مہینے میں ہی گلمرگ کے افروٹھ میں موسم کی پہلی برفباری ہوئی تھی۔ گلمرگ میں موجود سیاح تازہ برفباری دیکھ کرخوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ گلمرگ میں یہ ضرور دیکھنے کو ملا کہ جب بھی یہاں سیاح آتے ہیں وہ پہلے ہی برفباری دیکھنے کے خواہش مند نظر آتے ہیں، اب جب برفباری کے موسم میں جو سیاح یہاں موجود ہوتے ہیں، تو وہ کتنے خوشی سے پھولے نہیں سماتے۔


نیوز 18 اردو سے بات کرتے ہوئے ملک کی مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے سیاحوں نے بتایا کہ وہ اپنے آپ کو خوش قسمت پاتے ہیں کہ ان کی موجودگی میں ہی برفباری ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی سیروتفریح کی وہ کشش برفباری دیکھ کر ہی پوری ہوگئی۔ ممبئی سے کچھ خاتون سیاح اتنے خوش تھے کہ وہ کئی گھنٹوں تک برف پر آپس میں کھیلتے رہے، ان خاتون سیاحوں نے نیوز 18 اردو کو بتایا کہ انہوں نے کتابوں میں پڑھا کہ دھرتی پرجنت ہے اوربے شک انہوں نے وہ کشمیرمیں پایا۔ دہلی سے آئے ہوئے ایک سیاح نے بتایا کہ وہ کئی بار سوئٹزر لینڈ گئے تھے، لیکن کشمیرکی خوبصورتی کے بارے میں صرف سنا تھا، آج جب وہ پہلی بارکشمیرمیں آئے توسوئٹزر لینڈ سے خوبصورت اورپُرسکون جگہ کشمیرمیں پایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اس بات کا افسوس ہے کہ وہ پہلے کشمیرکیوں نہیں آئے۔


گلمرگ میں یہ ضرور دیکھنے کو ملا کہ جب بھی یہاں سیاح آتے ہیں وہ پہلے ہی برفباری دیکھنے کے خواہش مند نظر آتے ہیں، اب جب برفباری کے موسم میں جو سیاح یہاں موجود ہوتے ہیں، تو وہ کتنے خوشی سے پھولے نہیں سماتے۔
گلمرگ میں یہ ضرور دیکھنے کو ملا کہ جب بھی یہاں سیاح آتے ہیں وہ پہلے ہی برفباری دیکھنے کے خواہش مند نظر آتے ہیں، اب جب برفباری کے موسم میں جو سیاح یہاں موجود ہوتے ہیں، تو وہ کتنے خوشی سے پھولے نہیں سماتے۔


دوسری جانب گلمرگ میں سیاحت سے وابستہ لوگوں نے یہاں ہوئی برفباری سے متعلق خوشی کا اظہارکیا۔ گلمرگ دنیا بھر میں سرمائی کھیلوں کے لئے سرفہرست مانی جاتی ہے۔ اب یہاں قومی اور بین الاقوامی سطح کے مقابلے منعقد ہوسکتے ہیں۔ ضلع انتظامیہ بارہمولہ نے برفباری سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کی ہے۔ ساتھ ہی انتظامیہ نے حالات سے نمٹنے کے لئے کنٹرول روم قائم کئے ہیں۔ لوگوں کو کہا گیا کہ کسی بھی در پیش مشکلات کے وقت کنٹرول روم سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر جی این یتو نے نیوز 18 اردو کو بتایا کہ وہ حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ حالات سے نمٹنے کے لئے الرٹ رہے اور تمام ضروری اشیاء کو وافر مقدار میں جمع رکھنے کی بھی ہدایت دی گئی۔ گلمرگ میں لوگ امید کرتے ہیں کہ یہاں زیادہ سے زیادہ سیاح آئیں۔ تاکہ یہاں کی سیاحت کو مزید فروغ مل سکے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 17, 2020 05:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading