ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : گالندر پانپور میں دردناک سڑک حادثہ ، 2 افراد کی موت ، 2 دیگر شدید زخمی

گالندر پانپور میں آج بعد دپہر اس وقت ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا ، جب ایک تیز رفتار ٹپر گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر سڑک پر لڑھک گئی اور اس کے زد میں مخالف سمیت سے آرہی ایک سوئفٹ گاڑی آ گئی ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : گالندر پانپور میں دردناک سڑک حادثہ ، 2 افراد کی موت ، 2 دیگر شدید زخمی
جموں و کشمیر : گالندر پانپور میں دردناک سڑک حادثہ ، 2 افراد کی موت ، 2 دیگر شدید زخمی

گالندر پانپور میں آج بعد دپہر اس وقت ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا ، جب ایک تیز رفتار ٹپر گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر سڑک پر لڑھک گئی اور اس کے زد میں مخالف سمیت سے آرہی ایک سوئفٹ گاڑی آ گئی ۔ اس حادثہ میں گاڑی میں سوار 4 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔ اس دوران پولیس اور یہاں موجود لوگوں نے سخت مشقت کے بعد کار میں سوار افراد کو باہر نکال کر اسپتال منتقل کیا ، جہاں دو نوجوان بعد میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھے ۔ جبکہ دیگر دو زخمیوں کو یہاں سے سرینگر منتقل کیا گیا ہے ۔ پولیس نے کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔


پولیس ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کے روز بعد دوپہر ایک تیز رفتار ڈمپر (ٹپر) بولڈر لے کر شاہراہ پر جارہا تھا اور اسی دوران گاڑی کا ڈارئیور کنٹرول کھو بیٹھا اور گالندر پانپور کراسنگ کے مقام پرمخالف سمیت سے آرہی ایک کار پلٹ گیا اور گاڑی میں سوار 4 افراد اس کے نیچے دب گئے ۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ ٹپر انتہائی  تیز رفتاری کے ساتھ چل رہا تھا ۔ پتھروں سے بھری گاڑی ہونے کی وجہ سے کوئی بھی انہیں باہر نہیں نکال سکتا تھا ۔ واقعہ کے فوراً بعد پولیس اور شاہراہ پر موجود لوگوں نے بلڈوزر کی مدد سے چاروں کو نکالا اور پانپور اسپتال پہنچایا ، جہاں بعد میں2 نو جوان زخموں کی تاب نہ لا کر چل ۔


اسپتال ذرائع نے بتایا کہ دیگر دو زخمیوں کو یہاں سے مزید علاج و معالجہ کے لئے سرینگر منتقل کیا گیا ہے ۔ ادھر شاہراہ پر موجود لوگوں اور دیگر ڈارئیوروں نے بتایا کہ ٹپر ڈرائیور کی تیز رفتاری پر کوئی کنٹرول نہیں کیا جا رہا ہے ، جس کے نتیجہ میں اس طرح کے حادثات ہوتے رہتے ہیں ۔ پولیس نے مرنے والے افراد کی شناخت 23 سالہ راجا احمد ولد جمال احمد ساکن ریاسی جموں کے طور پر کی ہے جبکہ دوسرے کی شناخت فوری طور پر نہیں ہوسکی ہے ۔ حادثہ میں دو زخمی افراد کی شناخت 28 سالہ رفاقت ولد بشیر احمد ڈانگر پورہ نور پورہ اور 25 سالہ مشوق احمد کھانڈے ولد منظور احمد ساکن کولگام کے طور کی ہے ۔

Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 13, 2020 11:40 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading