உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: بڈگام کے ماگام کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا ٹریڈ یونین انتخاب، محمد اشرف نے جیتا صدارتی انتخاب، اعجاز عبد اللہ بنے جنرل سیکریٹری

    J&K News: بڈگام کے ماگام کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا ٹریڈ یونین انتخاب، محمد اشرف نے جیتا صدارتی انتخاب، اعجاز عبد اللہ بنے جنرل سیکریٹری

    J&K News: بڈگام کے ماگام کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا ٹریڈ یونین انتخاب، محمد اشرف نے جیتا صدارتی انتخاب، اعجاز عبد اللہ بنے جنرل سیکریٹری

    Jammu and Kashmir : وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے سب سے بڑے بزنس ہب ماگام میں ٹریڈ یونین کے انتخابات بروز سنیچر کو جمہوری طرز عمل پر منعقد ہوئے۔ ماگام کی تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا ٹریڈ یونین انتخاب تھا۔ اس انتخاب میں ووٹنگ صبح دس بجے سے شروع ہوئی جو شام چار بجے اختتام پذیر ہوئی۔

    • Share this:
    بڈگام : وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے سب سے بڑے بزنس ہب ماگام میں ٹریڈ یونین کے انتخابات بروز سنیچر کو جمہوری طرز عمل پر منعقد ہوئے۔ ماگام کی تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا ٹریڈ یونین انتخاب تھا۔ اس انتخاب میں ووٹنگ صبح دس بجے سے شروع ہوئی جو شام چار بجے اختتام پذیر ہوئی۔ ماگام ٹریڈ یونین کے صدارتی انتخاب کے لئے دو امیدوار میدان میں تھے، جن میں محمد اشرف نے بھاری اکثریت سے جیت درج کی۔ جنرل سیکریٹری عہدے کے لئے اعجاز عبداللہ نے جیت درج کی۔ ووٹنگ احسن طریقے سے ہوئی۔ اس انتخاب میں امیدواروں کے باضابطہ اپنے اپنے ایجنٹ بھی تھے۔ جو اپنے اپنے امیدواروں کی جانب ووٹروں کو لبھانے کی کوشش بھی کرتے تھے۔

     

    یہ بھی پڑھئے:  پہلگام میں روٹ پلان مرتب، ڈی سی اننت ناگ نے جاری کئے احکامات


    سنیچر کے روز ہی ووٹنگ ختم ہونے کے بعد ایک لائحہ عمل کے تحت پھر ووٹوں کی گنتی ایس ڈی ایم بیروہ توفیق احمد غازی، ایس ڈی پی او ماگام سلیم احمد، تحصیلدار ماگام ظفر احمد اور دیگر افسران کی موجودگی میں ہوئی۔ محمد اشرف نے صدارتی امیدوار کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ وہ بزنس، معیشت اور دوسرے درپیش مسائل کے حل کے لئے انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ وہ اپنی تاجر برادری کو اپنے ساتھ لے کر چلیں گے۔

     

    یہ بھی پڑھئے: جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کو پولنگ کےعمل سے متعلق نئی ہدایات جاری


    ماگام کی تمام تاجر برادری نے محمد اشرف اور اعجاز عبداللہ کو ان کی جیت پر مبارکباد پیش کی۔ ایس ڈی ایم بیروہ نے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریڈ یونین کا انتخاب جمہوریت کی ایک نشانی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹریڈ کا ساتھ ہمیشہ انتظامیہ کے ساتھ ہوتا ہے ۔ انہوں نے زور دیا کہ ٹریڈ یونین کو انتظامیہ کا ساتھ دے کر دیگر مسائل کو حل کرنے میں تعاون فراہم کریں ۔ ایس ڈی پی او ماگام نے اس بات پر زور دیا کہ ماگام جو گیٹ وے آف گلمرگ ہے، جہاں سے روزانہ ہزاروں کی تعداد میں سیاح گلمرگ جاتے ہیں، تو ضرورت ہے کہ ماگام مین مارکیٹ میں ٹریفک جام کو کم کرنے پر کام کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ دکانداروں کو اس مسئلے کے حل کرنے میں آگے آنا چاہئے اور اپنی اپنی دکانوں کے سامنے گاڑیوں کو رکنے کی اجازت نہیں دینی چاہئے ۔

    ساتھ ہی ایس ڈی پی او نے مزید کہا کہ ماگام جو سب سے بڑا تجارتی مرکز ہے، یہاں ٹریڈ یونین میں ممبر شب کو بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ آخر میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا گیا، جنہوں نے اس انتخاب میں حصہ لیا ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: